گھر پر میچ دیکھیں!! ویرات کوہلی کا پیغام
Image

ممبئی:(ویب ڈیسک)ورلڈکپ 2023 کا کل سے باقاعدہ آغاز ہونے جارہا ہے ،شائقین کرکٹ کی جانب سے اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لیے ٹکٹس کے حصول کی کوششیں کی جارہی ہیں تاہم بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نےمداحوں کو گھر پر میچ دیکھنے کا پیغام جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی کی جانب سے انسٹاگرام اکائونٹ پرجاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ جیسے کہ ہم ورلڈکپ کھیلنے کے لیےپہنچ چکے ہیں،میں ا س موقع پر اپنے دوستوں سے یہ درخواست کروں گا کہ وہ مجھ سے ورلڈکپ ٹورنامنٹ کی ٹکٹیں ہرگز نہ مانگیں ،اگر انہیں ٹکٹیں نہ ملے تووہ اپنے گھروں میں بیٹھ کر میچ انجوائے کریں۔

[caption id="attachment_46531" align="aligncenter" width="665"]ویرات کوہلی کا انسٹاگرام پر پیغام ویرات کوہلی کا انسٹاگرام پر پیغام[/caption]

ویرات کوہلی کی انسٹاگرام پوسٹ پر ان کی اہلیہ انوشکا شرما نے کہا کہ میں اس حوالے سے مزید کہوں گی کہ اگر آپ لوگوں کے میسجز کو جواب نہ دیاجائے تو مجھے کسی نے میسج نہیں کرنا،سمجھنے کا بہت شکریہ۔واضح رہے کہ 5 اکتوبر سے بھارت میں ورلڈکپ کاباقاعدہ آغاز ہونے جارہا ہے ،ایونٹ کا پہلا میچ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف کھیلا جائے گا۔پاکستان اور نیدرلینڈ ز کی ٹیم 6 اکتوبر کو مد مقابل آئیں گی۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage