پی آئی اے کی کینیڈا فضائی آپریشن کے حوالےسے وضاحت
Image

اسلام آباد:(سنونیوز)پی آئی اے کی کینیڈا فضائی آپریشن کے متعلق وضاحت دی ہے کہ پی آئی اے کا پاکستان سے ٹورنٹو کے لیے فضائی آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔ اسلام آباد اور لاہور سے ٹورنٹو کے لیے دو طرفہ چار پروازیں ہفتہ وار روانہ ہوتی ہیں۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ خان نے ٹورنٹو میں پرواز روکے جانے کے متعلق خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ٹورنٹو ائر پورٹ پر ہینڈلنگ ایجنسی کے ساتھ واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ پرواز کی لاہور روانگی میں تاخیر ہوئی،پاکستان اور کینیڈا میں نظام الاوقات کے فرق کی وجہ سے ادائیگی میں تاخیر ہوگئی جس کی وجہ سے پرواز اپنے مقررہ وقت سے چار گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئی،ہینڈلنگ ایجنسی اور فیول کمپنی کے دو لاکھ ڈالر کے واجبات کی ادائیگی کر دی گئی ہے۔

ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے میڈیا سے درخواست کی ہے ایسی خبروں کو نشر اور شائع کرنے سے پہلے ادارے سے رجوع کر لینا چاہئے تا کہ حقیقی صورتحال سے آگاہی ہو سکے۔ ایسی خبریں قومی ادارے کی سوکھ اور وقار کو نقصان پہنچاتی ہیں اور مسافروں کا اعتماد بھی متزلزل کرتی ہیں۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage