پولیس نے اسد عمر اور عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری مانگ لی

10/4/2023 10:22
لاہور: (سنو نیوز) لاہور پولیس نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں اسدعمر اور چیئرمین پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں کی گرفتاری مانگ لی۔ جے آئی ٹی نے تینوں ملزموں کو قصور وار قرار دیا ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں ملزموں کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔ ملزم اسدعمر، علیمہ خان اور عظمیٰ خان عدالت میں پیش ہوئیں۔
دوران سماعت پولیس نے بتایا کہ جناح ہاؤس کیس میں اسد عمر اور چیئرمین پی ٹی آئی کی دونوں بہنیں قصور وار پائی گئیں۔ جے آئی ٹی نے ملزموں کو گنہگار لکھا، تینوں کی گرفتاری مطلوب ہے۔
ملزموں کے وکیل برہان معظم نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنیں مقدمے میں نامزد نہیں ہیں، ان کو کس بنیاد پر قصوروار قرار دیا گیا، بیانات کی کاپیاں دی جائیں۔ جس پر پولیس نے ملزمان کے وکلا کو بیانات کی کاپیاں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔
عدالت نے ملزموں کی عبوری ضمانتوں میں 16 اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے وکلا کو حتمی دلائل کے لیے طلب کرلیا۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage