آئین و قانون کی حکمرانی کے بغیر ملک اور سوسائٹی نہیں چل سکتی: اسد قیصر

7/4/2023 10:58
پشاور(سنو نیوز) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین و قانون کی حکمرانی کے بغیر ملک اور سوسائٹی نہیں چل سکتی، پرویز خٹک کے بیان پر پارٹی نے اپنا موقف دیا ہے، اس بیان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
سابق سپیکر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں، جھنڈا مہم میں لوگ جوش و خروش کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں،عوام کا جوش و خروش بتا رہا ہے کہ خیبرپختونخوا عمران خان اور پی ٹی آئی کے ساتھ ڈٹ کے کھڑا ہے،یہ حکمران ملک کے فیصلے بھی باہر ممالک میں کرتے ہیں۔
اسد قیصر نے کہا کہ یہ ملک کے فیصلے لندن اور دبئی میں کرتے ہیں، آئی ایم ایف سے قرض لینے پر جشن منا رہے ہیں، آئی ایم ایف سے جو ڈیل ہوئی ہے اس کو پبلک کیا جائے،عوام کو بتایا جائے کہ مزید کتنی مہنگائی آئی گی کتنے ٹیکس لگیں گے، عوام دو وقت کی روٹی کے لئے ترس رہے ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بجلی، گیس سب چیزیں مہنگی کردی گئی ہیں، یہ کس منہ سے الیکشن میں عوام کے پاس جائے گے،بند کمروں میں انھوں نے فیصلے کیے کسی کو خیبرپختونخوا دیا کسی کو پنجاب اور سندھ دیا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن میں پی ٹی آئی اکیلے ان سب کا مقابلہ کرے گی، الیکشن میں تمام پارٹیوں کو یکساں موقع دیا جائے، الیکشن ہمارا آئینی حق ہے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا، تحریک انصاف الیکشن میں نہیں ہوگی تو پھر اس الیکشن کی حیثیت کیا ہوگی، کوئی اس الیکشن کو نہیں مانے گا کسی تسلیم نہیں کرے گا، تمام قوتوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ عوام کی رائے کا احترام کیا جائے۔
ضرور پڑھیں

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
September, 16 2025

پاک بھارت کرکٹ مقابلوں میں کس کا پلڑا بھاری رہا؟
September, 14 2025

ٹک ٹاک لائیو پر پابندی؟ پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
September, 14 2025

ریٹائرڈ ججز کی سکیورٹی سے متعلق مراسلے پر سپریم کورٹ کی وضاحت آگئی
September, 13 2025
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage