سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن کا موبائل اپلیکشنز بارے بڑا اعلان

12/3/2023 5:44
لاہور:(سنو نیوز) سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے 150غیر قانونی موبائل اپلیکشنز بند کر دیں، چیئرمین ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ یہ ایپس ڈیجیٹل قرضے دینے کا غیرقانونی کاروبارکررہی تھیں۔
چیئرمین ایس ای سی پی عاکف سعید نےاسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس ای سی پی نے 150 غیر قانونی موبائل اپلیکیشنز بند کرا دیں، یہ ایپس ڈیجیٹل قرضے دینے کا غیر قانونی کاروبار کر رہی تھیں۔
ایف آئی اے اور پی ٹی اے کی مدد سے ایس ای سی پی بطور ریگولیٹر ڈیجیٹل ایپس کے حوالے سے اپنا کردار ادا کر رہا ہے، شہری سرمایہ کاری یاآن لائن قرض لینےسے پہلےاپنی اچھی طرح تسلی کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایس ای پی کی ویب سائٹ پر منظورشدہ ایپس کی فہرست موجود ہے، صرف انہی ویب سائٹس سےقرض لیں جوویب سائٹ پرموجود ہوں۔
یہ بھی پڑھیں
https://sunonews.tv/02/12/2023/technology/57465/
دوسری جانب دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک کی مالک کمپنی ’میٹا‘ کا کہنا ہے کہ کپنی نے ہزاروں ایسے جعلی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیے ہیں جو یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے تھے کہ وہ امریکی افراد کے اکاؤنٹس ہیں۔
عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کا کہنا ہے کہ فیس بک انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے چین کے مختلف علاقوں سے چلائے جانے والے 4800 جعلی اکاؤنٹس کو بند کردیا۔
فیس بک انتظامیہ نے بتایا کہ ڈیلیٹ کیے گئے تمام اکاؤنٹس کو چین سے چلایا جا رہا تھا لیکن وہ ایسا تاثر دے رہے تھے کہ وہ امریکی ہیں،ڈیلیٹ کیے گئے اکاؤنٹس پر پروفائیل تصاویر سمیت دیگر تصاویر بھی جعلی تھیں، جن میں امریکیوں کو دکھایا گیا تھا۔
فیس بک کے مطابق مذکورہ تمام اکاؤنٹس امریکی سیاست اور خصوصی طور پر آئندہ سال کے انتخابات کے حوالے سے منتخب مواد شیئر کرکے لوگوں کی سوچ پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
کمپنی نے بتایا کہ تمام اکاؤنٹس پر سوشل میڈیا ایپ ٹوئٹر پر شیئر کیے جانیوالے امریکی شخصیات، اداروں اور میڈیا کے مواد کو شیئر کرکے امریکی سیاست پر تبصرے کیے جا رہے تھے۔
ضرور پڑھیں

5 جی 6 جی کا دور ختم، چین نے 10 جی انٹرنیٹ لانچ کردیا
April, 24 2025

مقبوضہ کشمیر: سیاحوں پر حملہ، بھارتی میڈیا کا حسب روایت پاکستان مخالف پراپیگنڈا
April, 22 2025

غزہ کے مظلوموں کی پکار: کیا برصغیر کا مسلمان جاگے گا؟
April, 22 2025

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
April, 18 2025
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage