اسرائیل نے عارضی جنگ بندی کی اپیل مسترد کردی
Image

یروشلم: (سنونیوز) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنے بیان میں حماس کے ساتھ جاری تنازع میں عارضی جنگ بندی کی اپیل کو مسترد کر دیا ہے ۔

نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ اس وقت تک اس سے اتفاق نہیں کریں گے جب تک حماس کے ہاتھوں اغوا کیے گئے اسرائیلی شہریوں کی واپسی نہیں ہو جاتی۔ اسرائیلی وزیراعظم  کی طرف سے یہ بیان امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے اس بیان کے عین بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے غزہ کو امدادی مواد کی ترسیل میں انسانی بنیادوں پر فوری طور پر توقف کی اپنی اپیل کا اعادہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کا فوج کو لبنان کی سرحد پر’ہائی الرٹ’ رہنے کا حکم

بلنکن نے کہا کہ اس طرح کے عارضی توقف سے مغوی افراد کی رہائی کے لیے سازگار ماحول پیدا ہو سکتا ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ ان عارضی توقف کو نافذ کرنے کے طریقہ کار پر ابھی بھی کام کیا جا رہا ہے اور اسرائیل کی جانب سے ان کی معنی خیزی پر اٹھائے گئے سوالات بھی جائز ہیں۔ لیکن اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل فوری جنگ بندی کو مسترد کرتا ہے جس میں مغوی افراد کی واپسی شامل نہیں ہے۔

خیال رہے کہ دومتحارب فریقوں کے درمیان باضابطہ جنگ بندی ایک طویل عمل کے حصے کے طور پر کیے جانے والے انتظامات ہیں جس میں دونوں فریقوں کو ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کا موقع ملتا ہے۔ ساتھ ہی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عارضی جنگ بندی نافذ کی جاتی ہے جس کا دورانیہ چند گھنٹوں کے لیے ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی ٹینکوں نے غزہ کا محاصرہ کرلیا

دوسری جانب لبنان کی شدت پسند تنظیم حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ نے جمعے کو جاری کیے گئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تمام آپشن کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ حزب اللہ اس جنگ میں کب شامل ہو گی۔ حزب اللہ 8 اکتوبر سے اس جنگ میں شامل ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ اس جنگ میں اب تک حزب اللہ کے 57 جنگجو مارے جا چکے ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے امریکا کو اس جنگ کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت صرف دو ہی اہداف ہیں، پہلا ہدف جنگ کا خاتمہ ہے اور دوسرا ہدف اس جنگ میں حماس کی فتح کو یقینی بنانا ہے۔ حزب اللہ کے سربراہ نے یہ بھی کہا ہے کہ 7 اکتوبر کو جنوبی اسرائیل پر حماس کے حملے میں کوئی بیرونی عنصر ملوث نہیں تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ لبنان کی سرحد پر تنازعہ بڑھنے کا ہر امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:طوفان الاقصیٰ آپریشن فلسطین کی آزادی میں سنگ میل ثابت ہوگا:حسن نصراللہ

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage