آئی ایم ایف اور ایف بی آر میں تکنیکی مذاکرات آج ہوں گے
11/3/2023 5:54
لاہور: (سنو نیوز) آئی ایم ایف اور ایف بی آر کے درمیان تکنیکی مذاکرات آج ہوں گے۔ مذاکرات میں ایف بی آر کے ممبر پالیسی، آپریشنز، انکم ٹیکس اور کسٹمز شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ریونیو ٹارگٹ، ریفنڈز ادائیگیاں اور ٹیکس چھوٹ پر آئی ایم ایف مشن سے ایف بی آر حکام کے مذاکرات ہوں گے۔ ٹیکس حکام آئی ایم ایف کو ٹیکس وصولی، ریفنڈز اور جاری اصلاحات کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔ قرض پروگرام میں طے شدہ اہداف پر عملدرآمد بارے آگاہ کیا جائے گا۔
ٹیکس پالیسی اور ٹیکس وصولی کے ونگز کو علیحدہ کرنے کی تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ ٹیکس چوری روکنے کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال بڑھانے اور پرال اصلاحات بارے بریفنگ دی جائے گی۔ ایف بی آر نے رواں مالی سال جولائی سے ستمبر انکم ٹیکس وصولی اور ریفنڈز ادائیگیوں کا ٹارگٹ حاصل کیا۔
ذرائع کے مطابق ستمبر 2023 تک انکم ٹیکس ریفنڈز ادائیگیاں 250 ارب روپے تک محدود کی جانی تھی۔ ایف بی آر نے ستمبر 2023 تک انکم ٹیکس ریفنڈز ادائیگیوں کو 200 ارب تک محدود کیا۔ آئی ایم ایف کیساتھ شئیر پلان کے مطابق انکم ٹیکس ریفنڈز ادائیگیوں میں بتدریج کم کی جا رہی ہے۔
قرض پروگرام میں رہتے ہوئے ایف بی آر نے پہلی سہہ ماہی کے دوران ٹیکس چھوٹ نہیں دی۔ ریونیو ٹارگٹ، ریفنڈز ادائیگیاں اور ٹیکس چھوٹ پر آئی ایم ایف شرائط پر عملدرآمد جاری ہے۔ آئی ایم ایف شرائط پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایمنسٹی اسکیم بھی نہیں متعارف کرائی گئی۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage