
لاہور:(ویب ڈیسک )اولمپئین ارشد ندیم ٹانگ میں تکلیف ہونے کے باعث ایشین گیمز کے جیولین تھرو فائنل ایونٹ سے دستبردار ہوگئےہیں۔
تفصیلات کے مطابق جیولین ٹریننگ کے دوران ٹانگ میں تکلیف محسوس ہونے پر ارشد کا میڈیکل چیک اَپ کیا گیا،اس دران ان کی ایم آر آئی ر بھی کی گئی جس کی پورٹس میں پرانی انجری کی ایک بار پھر نشاندہی ہوگئی ہے۔
ارشد ندیم نے انجری بڑھنے کے خدشے کےباعث فائنل میں شرکت نہ کرنے کااز خودفیصلہ کیاہے۔انہوں نے اپنے فیصلے سے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو بھی تحریری طورپر آگاہ کردیا ہے۔
واضح رہے کہ ارشد ندیم کو نیشنل گیمز کے دوران انجری کا سامنا ہوا جس کے باعث انہوں نے ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ سے بھی اپنا نام واپس لے لیا تھا۔واضح رہے کہ ایشین گیمز کا جولین تھرو ایونٹ کا فائنل کل کھیلا جانا ہے۔




404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage