معروف امریکی فائٹر امبر لیبروک نے اسلام قبول کرلیا
Image
لاہور: (ویب ڈیسک) معروف امریکی مکسڈ مارشل (ایم ایم) فائٹر امبر لیبروک نے اسلام قبول کرتے ہوئے ایمان کو روحانی سکون اور طاقت کا سرچمشہ قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق فائٹنگ مقابلوں میں مسلسل شکست اور مایوسی کے بعد امیبر لیبروک نے روحانی سکون حاصل کرنے کے لئے مختلف عقائد کے افراد سے تعلق جوڑا اور پھر ایک مسلمان عالم دین نے انہیں دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی تجویز دی۔
 
View this post on Instagram
 

A post shared by Amber Marie (@amberleibrock_mma)

امبر لیبروک نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اعتراف کیا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران ملنے والی مسلسل ناکامیوں کی وجہ سے پریشان تھی، کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ زندگی میں کیا چل رہا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ بعد میں سمجھ آیا کہ میری زندگی میں یہ سب کچھ ایک بڑے مقصد کے قریب لے جانے کے لئے ہو رہا ہے اور یہ سب کوششیں دراصل میرے خدا تعالیٰ سے جوڑنے کے لئے تھیں۔
 
View this post on Instagram
 

A post shared by Amber Marie (@amberleibrock_mma)

امبر لیبروک نے اعتراف کیا کہ میری زندگی میں جو کچھ بھی ہوا، وہ میری مرضی سے نہیں بلکہ خدا کی مرضی کے مطابق ہوا، ایمان اور عقائد سے روحانی تقویت اور سکون ملا ہے۔ امریکی مکسڈ مارشل (ایم ایم) فائٹر امبر لیبروک نے ایک سپورٹس چینل سے بھی مذہب اسلام میں داخل ہونے سے متعلق بات کی، جس میں وہ مسلمان خواتین کے ہمراہ اسلامک سینٹر میں نماز جمعہ ادا کرتی دکھائی دیں۔
امبر لیبروک نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کو زندگی کا سکون قرار دیا اور مذہب اسلام سے شناسائی کا کریڈٹ اپنے روحانی استاد کو دیا، جنہوں نے انہیں اسلام سے روشناس کرایا۔ واضح رہے امبر لیبروک نے اسلام قبول کرنے کے بعد ایم ایم فائٹ کے کیریئر کو جاری رکھا ہے، تاہم اب وہ فائٹنگ رنگ میں مکمل پینٹ شرٹ کے ساتھ دکھائی دیتی ہیں۔ دائر اسلام میں داخل ہونے سے قبل امبر لیبروک عام طور پر فائٹنگ رنگ میں ریسلر اور فائٹرز کی مختصر ڈریس میں دکھائی دیتی تھیں۔ یاد رہے امبر لیبروک نے کم عمری میں مکسڈ مارشل فائٹنگ کا کیریئر شروع کیا تھا اور انہوں نے کم عمری میں ہی متعدد کامیابیاں حاصل کیں۔ امریکی فائٹرنے زیادہ تر مکسڈ مارشل فائٹ کے مقابلوں میں اپنے حریفوں کو سخت وقت دیتے ہوئے فائٹنگ رنگ میں ان کی خوب پٹائی کی اور ہر ایونٹ کے زیادہ تر میچز میں فتوحات بھی حاصل کیں۔ انہوں نے ایم ایم فائٹ مقابلوں میں جیت کے عوض متعدد ایوارڈز بھی اپنے نام کر رکھے ہیں۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage