بینکوں کی حکومت کو طویل مدت کے قرضے دینے سے معذرت

10/3/2023 9:34
لاہور:(سنو نیوز) بینکوں نے ایک بار پھر حکومت کو طویل مدت کے قرضے دینے سے معذرت کر لی ہے۔ وزارت خزانہ بانڈز کی نیلامی کا ہدف بھی حاصل نہ کر سکی۔
بینک کسی صورت حکومت کو طویل مدت کے قرض دینے پر تیار نہیں ہیں،سٹیٹ بینک نے تین سے تیس سال کے بانڈز نیلامی کے لئے پیش کئے لیکن بینکوں نے پندرہ، بیس اور تیس سال کے لئے آفرز ہی جمع نہیں کرائیں۔
بینکوں نے ایک بار پھر حکومت کو طویل مدت کے قرضے دینے سے معذرت کر لی،سٹیٹ بینک نے پاکستان سرمایہ کاری بانڈز نیلامی کے لئے پیش کئے تھے۔
بینکوں نے صرف تین، پانچ اور دس سال کے بانڈز کے لئے 222 ارب روپے کی آفرز دیں، وزارت خزانہ نے 114 ارب روپے کی پیشکش قبول کیں۔
نیلامی کا ہدف 160 ارب روپے رکھا گیا تھا، سٹیٹ بینک نے تین سال کی 110 ارب روپے کی آفرز 19.16 فیصد پر قبول کر لیں ہیں۔
پانچ سال کا تین ارب روپے کا بانڈ 16.92 فیصد پر فروخت کیا، دس سال کی ڈیڑھ ارب روپے کی پیشکش 15.22 فیصد پر منظور کی گئیں۔
شرح سود کی غیر یقینی صورتحال کے باعث بینک طویل مدت میں سرمایہ کاری سے گریز کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ سالانہ اور ماہانہ بنیادوں پر بینکوں کے ڈپازٹس میں بھی اضافہ ہوا ہے، اگست 2023 میں بینک ڈپازٹس 18 فیصد سالانہ اضافے سے 26.1 کھرب روپے پر پہنچ گئے ہیں۔
اگست 2023 میں 22 کھرب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی، گذشتہ برس اگست میں 18.1 کھرب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی تھی ۔ماہانہ بنیادوں پر بینکوں کی سرمایہ کاری میں 2.6 فیصد اضافہ ہوا،جولائی 2023 میں سرمایہ کاری 21.48 کھرب روپے پر رہی تھی۔
ماہ اگست کے اختتام پر بینکوں کے فراہم کردہ قرضوں کا حجم 11 ہزار 775 ارب روپے ہے۔ بینکوں کی سرمایہ کاری اگست میں 3 فیصد بڑھ کر 22 ہزار 16 ارب روپے ہے۔
اعلامیہ کے مطابق بینکوں کی سرمایہ کاری اگست 2022 سے اگست 2023 تک21 فیصد بڑھی ہے۔ بینکوں کے ایڈوانس اس کے ڈپازٹس کا 45 فیصد ہے، بینکوں کی سرمایہ کاری بینکوں کے ڈپازٹس کے مقابلے 84 فیصد ہے۔
ضرور پڑھیں

5 جی 6 جی کا دور ختم، چین نے 10 جی انٹرنیٹ لانچ کردیا
April, 24 2025

مقبوضہ کشمیر: سیاحوں پر حملہ، بھارتی میڈیا کا حسب روایت پاکستان مخالف پراپیگنڈا
April, 22 2025

غزہ کے مظلوموں کی پکار: کیا برصغیر کا مسلمان جاگے گا؟
April, 22 2025

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
April, 18 2025
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage