لاہور ہائیکورٹ کا مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم
Image
لاہور ہائیکورٹ سے مریم نواز کو بڑا ریلیف مل گیا۔عدالت نے مریم نواز کوپاسپورٹ واپس کرنے کاحکم دیتے ہوئےدرخواست منظور کرلی۔  لاہور ہائیکورٹ کےچیف جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نےسماعت کی۔ مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نےدلائل دئیے۔ انہوں نے بتایا نیب نے مریم نواز کو جیل میں اپنے والد سے ملاقات کےدوران گرفتار کیا۔ چار سال گزرنے کے باوجود چوہدری شوگرملز کیس کی تحقیقات ہوئیں نہ ریفرنس دائر ہوا۔ نیب کیس چلاتا تو وہ اپنی بے گناہی ثابت کرتیں۔ شفاف ٹرائل اور آزادانہ نقل وحرکت کرنا ہرشہری کا بنیادی حق ہے۔ عدالت نے مریم نواز کومیرٹ پر ضمانت دی۔ عدالتی حکم پرسات کروڑاورمریم نواز کا پاسپورٹ ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کےپاس جمع کرایا۔ عدالت پاسپورٹ واپسی کا حکم دیتے ہوئے درخواست منظور کرے ۔نیب کی جانب سے مکمل ریکارڈ پیش نہ کرنے پرچیف جسٹس نے سخت اظہار برہمی کیا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ جب آپ کے اپنے آتے ہیں تو لیٹ جاتے ہیں اورجب مخالف ہوں توزمین آسمان ایک کردیتے ہیں۔عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ کیا نیب کو پاسپورٹ درکار ہے۔ نیب پراسیکیوٹر نےبتایاکہ نیب کو مریم نواز کےپاسپورٹ کی کوئی ضرورت نہیں۔جس پرعدالت نے مریم نواز کوپاسپورٹ واپس کرنے کاحکم دیتے ہوئےدرخواست منظور کرلی۔ سماعت کےبعد مریم نواز کےوکیل امجد پرویز نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ تحریری حکم ملتے ہی مریم نواز اپنا پاسپورٹ واپس لے سکیں گی

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage