لاہور: (سنو نیوز) لاہور شہر میں جنسی درندگی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہونے لگا، سفاک ملزمان نے چار خواتین کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
کوٹ لکھپت کے علاقے میں پٹواری اور اس کے ساتھی نے خاتون کو فرد دینے کے بہانے مبینہ طور پر جنسی درندگی کا نشانہ بنا کر فحش ویڈیو بنا کر 16لاکھ روپے ہتھیا لیے۔ اٹاری سروبہ کی رہائشی(ش) نامی خاتون پٹوار خانہ فرد بنوانے گئی، پٹواری عارف اور منشی نذیر نے فرد بنانے کے بہانے اپنے گھر بلوایا۔ ملزم پٹواری عارف نے (ش) کو گھر میں جنسی درندگی کا نشانہ بنایا جبکہ اس کے ساتھی منشی نذیر نے فحش ویڈیو بنائی ۔ ملزمان نے خاتون کو بلیک میل کرکے 16لاکھ بھی ہتھیا لیے ۔
قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاقے میں سفاک ملزم نے نوکری کا جھانسہ دے کر جواں سالہ لڑکی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔ (م) نامی لڑکی سٹاپ پر کھڑی تھی، ملزم ندیم نامی شخص لڑکی کے قریب آیا رومال سونگھایا جس سے لڑکی بے ہوش ہو گئی اور اسے ایک مکان میں لے جا کر جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔
ادھر شادباغ کے علاقے میں بھی سفاک ملزم نے خاتون کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔ نوید اپنی بیوی (ا) کے ہمراہ گھر میں سویا تھا کہ نامعلوم ملزم نے دیوار پھلانگ کر گھر میں نوید کو سر پر ڈنڈے مار کر زخمی کیا اور ہاتھ پاؤں باندھ دیے ۔ ملزم نے خاتون کو اس کے شوہر کے سامنے جنسی درندگی کا نشانہ بنا یا اور فرار ہو گیا۔
نواب ٹاؤن کے علاقے میںتین سفاک ملزمان نے جواں سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزمان تصور، سعود ، کاشی او رسولی نے مچلے خاں کی بیٹی (ف) کو اغواءکرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے تمام واقعات کے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلیے ہیں۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage