راولپنڈی:(ویب ڈیسک) شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پھنسی 20 گاڑیوں اور ان کے مسافروں کو پاک فوج اور سول انتظامیہ نے ریسکیو کرکے چلاس منتقل کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 2 اور 3 مارچ کو ضلع دیامر میں 36 گھنٹے تک مسلسل بارش ہونے کی وجہ سے شاہراہِ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور متعدد مقامات پر آمد و رفت مکمل طورپر بند ہوگئی۔
اس موقع پر جی بی اسکاؤٹس کی جانب سے شاہراہِ قراقرم میں پھنسے مسافروں اور گاڑیوں کو فوری امداد فراہم کرنے کے لیے پاک فوج نے موثر کوششیں کردی اور راولپنڈی سے گلگت سفر کرنے والے ڈاکٹر کو مع فیملی ریسکیو کیا گیا۔
علاوہ ازیں 20 گاڑیوں میں پھنسے افراد کو ریسکیو کر کے چلاس کی طرف منتقل کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گلگت بلتستان اسکاؤٹس کی جانب سے مسافروں کو کھانے پینے کی اشیا اور ادویات فراہم کی گئیں۔
ایف ڈبلیو او اور سول انتظامیہ نے بھی پاک فوج کے ہمراہ سڑک کلیئرنس آپریشن میں حصہ لیا۔ شاہراہِ قراقرم پر آپریشن مزید موثر بنانے کے لئے ڈرون کی مدد بھی لی گئی اور پاک فوج اور سول انتظامیہ کی جانب سے بروقت ریسکیو آپریشن کو متاثرہ خاندانوں نے خوب سراہا ہے۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage