پرانے پولیسنگ سسٹم کو ختم کرکے نئے دور کے اطوار کو اپنانا چاہیے:محسن نقوی
Image

لاہور:(سنونیوز)نگران وزیراعلی محسن نقوی نے کہا ہے کہ شہریوں سے اچھا سلوک اور بہتر پولیسنگ اچھے پولیس افسر کی پہچان ہیں ۔ پرانے پولیسنگ سسٹم کو ختم کرکے نئے دور کے اطوار کو اپنانا چاہیے۔ 

پاکستان پولیس اکیڈمی کے پچاس ویں کامن کے چونتیس زیر تربیت اے ایس پیز نے محسن نقوی سے ملاقات کی ۔ نگران وزیراعلی نے زیر تربیت افسران کے مستقبل کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ بہتر پبلک ہینڈلنگ اور پولیسنگ سے ہی پولیس افسر کو اچھی شہرت،اچھا نام اور اچھا کیرئیر ملتا ہے ۔ پولیس افسر کو بغیر سفارش کے آئے شہری سے اچھا برتاؤ کرنا ہے ۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ لاہور میں نوے فیصد لوگوں کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہی نہیں تھا ۔ فیصل آباد ، گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں چودہ ارب روپے میں سیف سٹی پراجیکٹس بنائے جارہے ہیں ۔ مزید اٹھارہ شہروں میں سیف سٹی پروجیکٹس پر کام شروع ہوچکا ہے۔پولیس شہداء کی فیملیز کے لیے دو سو کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔

پنجاب کی نگران حکومت نے اگلے ماہ لاہور میں دوبارہ مصنوعی بارش کرانے کا فیصلہ کرلیا۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی سے متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات کی ٹیم کی ملاقات۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب حکومت لاہور میں ملکی تاریخ کی پہلی مصنوعی بارش برسانے پر متحدہ عرب امارات کے تعاون پر شکریہ ادا کرتی ہے۔ سموگ میں کمی کیلئے ایک بار پھر مصنوعی بارش برسانے کی کوشش کی جائے گی اورمتحدہ عرب امارات کی ٹیم مطلوبہ بادل آتے ہی مصنوعی بارش برسائے گی تاکہ سموگ لیول میں مزید کمی لائی جاسکے۔

دوسری جانب لاہور میں سموگ خطرناک حد تک برھ گئی ۔ سموگ میں لاہور پہلے نمبر پر آگیا۔سنونیوز کے مطابق لاہور میں ائیر انڈیکس 440 ریکارڈ کیا گیا ۔ دہلی 381 کے ساتھ دوسرے جبکہ وہان 197 کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage