پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو کووزیراعظم کا امیدوار نامز د کر دیا
Image

لاہور: (سنو نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے بلاول بھٹو زرداری کو بطور وزیراعظم امیدوار نامزد کر دیا ہے۔

تفصیل کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں سی ای سی کا اجلاس ہوا۔ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ہائبرڈ اجلاس میں تمام اراکین نے شرکت کی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں عام انتخابات کے حوالے سے مہم اور منشور کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال اور انتخابات کے حوالے سے سیاسی رابطوں پر بھی گفتگو کی گئی۔

سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ سابق صدر آصف زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا نام پیش کیا جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage