پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر گرفتار
Image

اسلام آباد: (سنو نیوز) تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور عمران خان کے قریبی ساتھی اسد قیصر کو اسلا م آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

سنو نیوز ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے اسد قیصر کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ اسد قیصر کو اینٹی کرپشن ٹیم نے بنی گالہ، اسلام آباد سے گرفتار کیا ہے۔اسد قیصر گجو خان میڈیکل کالج صوابی، کے پی کے کیلئے طبی آلات کی خریداری سے متعلق کرپشن کیس میں نامزد ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے بھائی نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسد قیصر کو ان کی رہائشگاہ سے گرفتارکیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسد قیصرسادہ لباس میں اہلکار گھر پر آئے اور ان کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) وفد نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی، اس وفد میں اسد قیصر اور انجینئر علی محمد بھی شامل تھے۔

پی ٹی آئی میں ہوں،یہی میری جماعت ہے: اسد قیصر

خیال رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتار ی کے بعد ایک بیان میں اسد قیصر نے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف ہی میری جماعت ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافی نے اسد قیصر سے سوال کیا کہ پرویز خٹک کے ساتھ جائیں گے یا پی ٹی آئی میں رہیں گے جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں ہوں اور پی ٹی آئی ہی میری جماعت ہے ،پرویز خٹک کے بیانات پر پارٹی نے جواب دے دیا ہے۔

صحافی نے پھر سوال کیا کہ پرویز خٹک نئی جماعت بنانے جارہے ہیں آپ انکے ساتھ ہیں یا پارٹی کے ساتھ؟جس پر اسد قیصر نے جواب دیا کہ میں پی ٹی آئی میں ہوں اور وہی میری جماعت ہے۔

یہ بھی پڑھیں :آئین و قانون کی حکمرانی کے بغیر ملک اور سوسائٹی نہیں چل سکتی: اسد قیصر

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نےکہا کہ آئین و قانون کی حکمرانی کے بغیر ملک اور سوسائٹی نہیں چل سکتی، پرویز خٹک کے بیان پر پارٹی نے اپنا موقف دیا ہے، اس بیان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں، جھنڈا مہم میں لوگ جوش و خروش کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں،عوام کا جوش و خروش بتا رہا ہے کہ خیبرپختونخوا عمران خان اور پی ٹی آئی کے ساتھ ڈٹ کے کھڑا ہے،یہ حکمران ملک کے فیصلے بھی باہر ممالک میں کرتے ہیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ یہ ملک کے فیصلے لندن اور دبئی میں کرتے ہیں، آئی ایم ایف سے قرض لینے پر جشن منا رہے ہیں، آئی ایم ایف سے جو ڈیل ہوئی ہے اس کو پبلک کیا جائے،عوام کو بتایا جائے کہ مزید کتنی مہنگائی آئی گی کتنے ٹیکس لگیں گے، عوام دو وقت کی روٹی کے لئے ترس رہے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بجلی، گیس سب چیزیں مہنگی کردی گئی ہیں، یہ کس منہ سے الیکشن میں عوام کے پاس جائے گے،بند کمروں میں انھوں نے فیصلے کیے کسی کو خیبرپختونخوا دیا کسی کو پنجاب اور سندھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں پی ٹی آئی اکیلے ان سب کا مقابلہ کرے گی، الیکشن میں تمام پارٹیوں کو یکساں موقع دیا جائے، الیکشن ہمارا آئینی حق ہے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا، تحریک انصاف الیکشن میں نہیں ہوگی تو پھر اس الیکشن کی حیثیت کیا ہوگی، کوئی اس الیکشن کو نہیں مانے گا کسی تسلیم نہیں کرے گا، تمام قوتوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ عوام کی رائے کا احترام کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:جو کچھ عثمان ڈار کیساتھ ہوا، خواجہ آصف نے کرایا: اسد قیصر

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage