ڈی آئی خان: پولیس گاڑی کے قریب دھماکا، 5 افراد جاں بحق
Image
ڈیرہ اسماعیل خان: (سنو نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان ٹانک اڈہ پر پولیس گاڑی کے قریب دھماکے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس حکام کے مطابق 5 سے 6 کلو بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصف تھا، 3 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، جس میں پولیس اہلکار شامل ہیں۔ دھماکے میں پولیس وین کو ٹارگٹ کیا گیا تھا۔ ڈی ایس پی حافظ عدنان کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، دھماکے کی نوعیت بارے میں کچھ نہیں کہہ جاسکتا، بی ڈی ایس سکواڈ جائے وقوع سے شواہد اکھٹے کر رہا ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage