عوام کے لئے بُری خبر، موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

10/3/2023 10:34
لاہور: (ویب ڈیسک) معاشی حالات سے تنگ عوام کے لئے مہنگائی کا ایک اور تحفہ آگیا۔ سوزوکی کمپنی نے موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں 17 سے 18 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا۔
سوزوکی کمپنی نے موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔ جس کے مطابق سوزوکی جی ڈی 100 ایس 17 ہزار اضافے سے 3 لاکھ 52 ہزار روپے کی ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوزوکی جی ایس 150 سی سی 18 ہزار اضافے سے 3 لاکھ 82 ہزار روپے کی ہوگی۔ سوزوکی 250 سی سی 50 ہزار اضافے سے 11 لاکھ 90 ہزار کی ہوگی۔
یاد رہے گزشتہ روز نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی 3 روپے 28 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی۔
نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین کو 6 ماہ میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی، بجلی صارفین اکتوبر 2023 تا مارچ 2024 تک ادائیگیاں کریں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر بھی ہوگا۔

404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage