پی ٹی آئی میں ہوں،یہی میری جماعت ہے: اسد قیصر نے واضح کر دیا

7/3/2023 10:46
اسلام آباد: (سنو نیوز) اسد قیصر نے ایک بارپھرواضح کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی میں ہوں اورپاکستان تحریک انصاف ہی میری جماعت ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافی نے اسد قیصر سے سوال کیا کہ پرویز خٹک کے ساتھ جائیں گے یا پی ٹی آئی میں رہیں گے جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں ہوں اور پی ٹی آئی ہی میری جماعت ہے ،پرویز خٹک کے بیانات پر پارٹی نے جواب دے دیا ہے۔
صحافی نے پھر سوال کیا کہ پرویز خٹک نئی جماعت بنانے جارہے ہیں آپ انکے ساتھ ہیں یا پارٹی کے ساتھ؟جس پر اسد قیصر نے جواب دیا کہ میں پی ٹی آئی میں ہوں اور وہی میری جماعت ہے۔
بعدازں اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسد قیصر اور انور تاج کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔عدالت نے 30،30ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسد قیصر اور انور تاج کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے پولیس کو دونوں رہنماؤں کی گرفتاری سے روک دیا ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نےریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت دوسرے بینچ کو منتقل کر رہے ہیں یہ بینچ دستیاب نہیں ہوگا۔اسد قیصر اور انور تاج کی 13 جولائی تک عبوری ضمانت منظورہوئی۔انور تاج چارسدہ سے ایم این اے رہ چکے ہیں۔
ضرور پڑھیں

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
September, 16 2025

پاک بھارت کرکٹ مقابلوں میں کس کا پلڑا بھاری رہا؟
September, 14 2025

ٹک ٹاک لائیو پر پابندی؟ پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
September, 14 2025

ریٹائرڈ ججز کی سکیورٹی سے متعلق مراسلے پر سپریم کورٹ کی وضاحت آگئی
September, 13 2025
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage