چلاس میں نامعلوم افراد کی بس پر فائرنگ، 8 مسافرجاں بحق
Image

چلاس: (سنونیوز) چلاس میں نامعلوم افراد کی مسافر بس پر فائرنگ، بس ٹرک سے جا ٹکرائی، آٹھ افراد جاں بحق، چھبیس زخمی، ریجنل ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کردیاگیا ، بس غذر سے راولپنڈی جارہی تھی، ٹرک کو آگ لگنے سے ڈرائیور جھلس کرجاں بحق ہو گیا۔

تفصیل کے مطابق چلاس کے مضافاتی علاقہ ہڈور کے مقام پر مسافر بس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی ہے۔ فائرنگ کے بعد مال بردار ٹرک اور مسافر بس ٹکرا گئے۔ اس واقعے میں 8 جاں بحق افراد اور23 مسافرزخمی ہو گئے جن کو ریجنل ہیڈکوارٹرز ہسپتال چلاس پہنچا دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر دیامر عارف احمد نے بتایا کہ K2 ٹریولز کی مسافر بس نمبر BLN 4647 غذر سے راولپنڈی جارہی تھی۔ راولپنڈی سے شمال کی طرف جانے والےمال بردار ٹرک نمبر HNZ-136 سے بس ٹکرانے سے ٹرک پر آگ لگ گئی۔

ا ن کا کہنا تھا کہ مال برادر ٹرک پر آگ لگنے سے اس کا اگلا حصہ مکمل طور جل چکا ہے۔ اس افسوسناک واقعے میں ٹرک ڈرائیور جھلس کر جاں بحق ہو گیا۔ زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ریجنل ہیڈکوارٹر زہسپتال چلاس پہنچا دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو امداد دی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ابھی تک ریجنل ہیڈکوارٹر زہسپتال چلاس میں 8 ڈیتھ باڈیز ہیں جبکہ 26 زخمی ہیں۔ بس میں سوار لوگوں کا تعلق پورے پاکستان سے ہے جن میں سے کوہستان، پشاور، غذر، چلاس، روندو، سکردو، مانسہرہ اور سندھ سے بھی لوگ شامل ہیں۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage