
لاہور: (سنو نیوز) راج گڑھ کے علاقے میں دوبھائیوں میں جھگڑا، ایک نے دوسرے بھائی کو گولی مارکرخودکشی کرلی۔ مقتولین کی شناخت سلطان اور شہزاد حیدر کے نام سے ہوئی ہے۔
تھانہ راج گڑھ کی پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، تفتیش جاری ہے۔ پولیس اور کرائم سین یونٹ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے، شواہد جمع کرلیے گئے ہیں۔
دوسری جانب شاہدرہ پولیس نے کارروائی کرکے تین رکنی متحرک ڈکیت موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان کے قبضہ سے لیپ ٹاپ، گھڑیاں، 4 موٹر سائیکلیں، غیر قانونی اسلحہ اور نقد رقم برآمد کر لی گئی ہے۔
ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمان لاہور کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرکے معصوم شہریوں اسلحہ سے ہراساں کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان میں تیمور راحیل اور غلام مصطفیٰ شامل ہیں۔
ادھر سٹریٹ کرائم میں ملوث ریکارڈ یافتہ گروہ کے 2ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملت پارک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ گروہ کےارکان ہمایوں اور سعید کو گرفتار کیا۔ایس پی احمد زنیر چیمہ نے بتایا کہ ملزمان ڈکیتی، راہزنی، موٹرسائیکل چوری اور دیگر وارداتوں میں ملوث تھے۔
ملزمان کے قبضہ سے پستول اور گولیاں، چھینی گئیں5 موٹرسائیکلیں، دو رکشے ودیگر آلات برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ملزمان نے حالیہ متعدد وارداتوں کا بھی انکشاف کیا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔




404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage