جنوبی کوریا نے اپنا پہلا سیٹلائٹ مدار میں بھیج دیا
Image
سیول:(ویب ڈیسک) جنوبی کوریا نے اپنا پہلا فوجی جاسوس سیٹلائٹ مدار میں بھیج دیا ہے، سیٹلائٹ سپیس یکس فیلکن نائن راکٹ لے کر روانہ ہوا ہے، شمالی کوریا بھی اپنا فوجی جاسوس سیٹلائٹ لانچ کرچکا ہے۔ جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ مصنوعی سیارے کی مدد سے شمالی کوریا پر نظر رکھی جا سکے گی، سیٹلائٹ کے لانچ کے ایک گھنٹہ بعد اس کا زمینی سٹیشن کے ساتھ کامیابی سے رابطہ قائم ہوگیا ہے۔ سپیس ایکس کے راکٹ کی مدد سے بھیجا گیا جنوبی کوریا کا سیٹلائٹ ایک الیکٹرو آپٹیکل اور انفراریڈ ڈیوائس ہے جبکہ اس سے منسلک دیگر چار سیٹلائٹ سنتھیٹک اپرچر ریڈار کے طور پر کام کریں گے جنکے مدد سے سیٹلائٹ رات کے اندھیرے اور بادلوں کے پار دیکھنے قابل ہو سکے گا۔ خیال رہے کہ سپیس ایکس اور ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کا کہنا ہے کہ ان کی کمپنی کا سٹار شپ راکٹ آئندہ 4 سالوں کے دوران مریخ کیجانب آزمائشی پرواز کے لیے تیار ہو جائے گا۔ ایک کانفرنس کے دوران ایلون مسک نے کہا تھا کہ سپیس ایکس کا نیا اور اب تک کا سب سے بڑا راکٹ 2027 میں مریخ کیجانب بھیجا جا سکتا ہے،میرے خیال میں یہ ممکن ہے کہ آئندہ 4 برسوں میں بغیر انسانوں کے ایک آزمائشی پرواز وہاں لینڈ کرسکے گی۔ یہ بھی پڑھیں https://sunonews.tv/01/12/2023/latest/57305/ واضح رہے کہ ایلون مسک انسانوں کو مریخ پر بسانا چاہتے ہیں اور اس بارے میں ایلون مسک کی کمپنی سالوں سے اس پر کام کر رہی ہے،اسی مقصد کے لیے سپیس ایکس کیجانب سے سٹار شپ راکٹ تیار کیا جا رہا ہے جو انسانوں کو مستقبل میں چاند اور مریخ پر لے جائے گا۔ سٹار شپ ابھی سپیس ایکس کا سب سے بڑا راکٹ ہے مگر اب تک اس نے صرف ایک ٹیسٹ کو مکمل کیا ہے جسکے دوران وہ فضا میں پھٹ گیا تھا۔ سٹار شپ کو بار بار استعمال کرنا ممکن ہوگا اور یہ بنیادی طور پر 2 حصوں پر مشتمل ہو گا،یہ ایک سپر ہیوی بوسٹر ہے جو ایسا بڑا راکٹ ہے جس میں 33 انجن لگے ہوئے ہیں جبکہ دوسرا سٹار شپ سپیس کرافٹ ہے جو بوسٹر کے اوپر موجود ہے جو سفر کے دوران اس سے الگ ہو جاتا ہے۔ ایلون مسک نے حال ہی میں کیے جانےوالے ٹیسٹ میں ناکامی کو بھی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے مزید بہتر بنایا جائے گا،ناسا کیجانب سے 2025 میں آرٹیمس 3 مشن کے تحت انسانوں کو چاند کی سطح پر اتارا جائے گا اور یہ کام سٹار شپ کی مدد سے ہوگا۔ ایلون مسک متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ سپیس ایکس کو قائم کرنے کا واحد مقصد سٹار شپ جیسی سواری تیار کرنا ہے جو انسانوں کو مریخ پر بسانے میں مدد فراہم کر سکے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage