سوزوکی کا موٹر سائیکل پلانٹ عارضی بند کرنیکا اعلان
Image
کراچی: (سنو نیوز) پاک سوزوکی نے موٹر سائیکل بنانے والے پلانٹ کی عارضی بندش کا اعلان کر دیا۔ پاک سوزوکی کے مطابق یکم دسمبر سے 6 دسمبر تک موٹر سائیکل بنانے کا پلانٹ عارضی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمپنی کو موٹر سائیکل کی فروخت میں نمایاں کمی کا سامنا ہے۔ تیار خام مال کی کمی کو پورا کرنے کے لئے بھی پلانٹ کی عارضی بندش کی جارہی ہے۔ پاک سوزوکی کا مزید کہنا ہے کہ یکم تا 6 دسمبر کے دوران کار بنانے والا پلانٹ آپریشنل رہے گا۔ یہ بھی پڑھیں https://sunonews.tv/01/12/2023/business/57266/ یاد رہے ملک میں مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ہوئی۔ ایک ہفتے میں پیاز 23 روپے اور لہسن 13 روپے فی کلو مہنگے ہوگئے جبکہ ٹماٹر 28 روپے اور مرغی 13 روپے فی کلو سستی ہوگئی۔ اسلام آباد میں پاکستان شماریات بیورو کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 30 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے مہنگائی میں 0.23 فیصد کی کمی ہوئی تاہم سالانہ بنیادوں پر مہنگائی 41 فیصد کی اونچی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔ ایک ہفتے میں پیاز 18.2 فیصد مہنگا ہوا، پیاز کی قیمت 124 روپے سے بڑھ کر 147 روپے فی کلو ہو گئی۔ لہسن 575 سے بڑھ کے 588 روپے کلو ہو گیا۔ دال چنا 230 روپے سے بڑھ کے 233 روپے فی کلو ہوگئی۔ دال ماش 522 روپے سے بڑھ کر 527 روپے فی کلو ہو گئی، گزشتہ ایک ہفتے میں ٹماٹر کی قیمت 159 روپے سے کم ہو کر 131 روپے فی کلو ہو گئی۔ مرغی کی قیمت 372 روپے سے کم ہو کر 359 روپے فی کلو ہو گئی۔ گزشتہ ایک ہفتے میں 13 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 14 میں کمی جبکہ 24 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ واضح رہے سعودی عرب نے پاکستان کے تین ارب ڈالر کے قرض میں ایک سال کی توسیع کی تھی۔ اسٹیٹ بینک نے کہا کہ برادر اسلامی ملک سعودی عرب نے دو ہزار اکیس میں تین ارب ڈالر ڈپازٹس کی صورت میں فراہم کئے تھے جو ایک سال کے لئے تھے۔ گذشتہ سال دو ہزار بائیس میں بھی ایک سال کی توسیع کی گئی تھی اور اب یہ دوسری بار ایک سال کی توسیع کی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان نے اب تین ارب ڈالر دسمبر دو ہزار پچیس میں واپس کرنے ہیں۔ سعودی عرب کے تین ارب ڈالر سے پاکستان کے زرمبادلہ میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور ملکی معیشت کی بحالی میں سعودی عرب کے تین ارب ڈالر سے بہت مدد ملی ہے۔ نگران وفاقی کابینہ نے پاکستان میں کویت کی جانب سے سات منصوبوں میں دس ارب ڈالر سرمایہ کاری کی بھی منظوری دی۔ وفاقی کابینہ نے پاکستان اور کویت کے مابین سرمایہ کاری کیلئے 7 مفاہمتی یادداشتوں کی منظوری دی جن پر وزیر اعظم کے دورہ کویت کے دوران دستخط کئے جائیں گے۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کوششوں کے نتیجہ میں کویت پاکستان میں مختلف شعبوں کے ان 7 منصوبوں پر 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ کابینہ نے پاکستان اور کویت کے مابین سرمایہ کاری کیلئے 7 مفاہمتی یادداشتوں کی منظوری دی جن پر وزیر اعظم کے دورہ کویت کے دوران دستخط کئے جائیں گے۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کوششوں کے نتیجے میں کویت پاکستان میں مختلف شعبوں کے 7 منصوبوں میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کرے گا۔ ان منصوبوں میں آبی ذخائر کی توسیع، کان کنی کی سہولیات، ساحلی علاقوں کیلئے تمر کے جنگلات کی حفاظت اور توسیع، آئی ٹی کے شعبے اور تحفظ خوراک کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے منصوبے شامل ہیں۔ وزیرِاعظم اور وفاقی کابینہ نے خصوصی سرمایہ کاری کونسل اور متعلقہ وزارتوں کی اس حوالے سے کوششوں کی تعریف کی۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ وفاقی سطح پر دستخط ہونے والی ان مفاہمتی یادداشتوں میں صوبوں کے ساتھ تعاون یقینی بنایا جائے تاکہ ان منصوبوں کی تکمیل جلد اور شفاف طریقے سے ہو سکے۔ وفاقی کابینہ نے 14 نومبر 2023 کو منعقد ہونے والے کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی امور (سی سی ایل سی) کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کی۔ وفاقی کابینہ نے 15 نومبر 2023 کو منعقد ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کی بھی توثیق کی۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage