رونالڈو کی ٹیم النصر کو 0-3 سے شکست
Image
ریاض:(سنو نیوز) سعودی پرو فٹ بال لیگ میں النصر کو تین صفر سے شکست ہو گئی، رونالڈو میچ میں بے بسی کی تصویر بن گئے۔ فاتح ٹیم الہلال کے کھلاڑی کو حریف گول پوسٹ میں جشن منانا مہنگا پڑ گیا، ریفری نے ریڈ کارڈ دکھا کر میچ سے باہر کردیا۔ دوسری جانب کرسٹیانو رونالڈو نے پینلٹی سے انکار کرکے نئی مثال قائم کردی، ایشین چیمپئنز لیگ میں ریفری نے النصر ٹیم کو پینلٹی ایوارڈ کی، رونالڈو نے فیئر پلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے پینلٹی لینے سے انکار کردیا۔ ریفری نے ٹی وی ری پلے دیکھنے کے بعد اپنا فیصلہ واپس لے لیا۔ دوسری جانب ارجنٹائن کے صحافی گونزالو واسکیز نے انکشاف کیا کہ انٹر میلان سٹار اور ورلڈ پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ کے حالیہ فاتح لیونل میسی کو اپنی اہلیہ انٹونیلا روکوزو کے ساتھ حقیقی بحران کا سامنا ہے جس سے ان کے تعلقات کو خطرہ ہے اور ان کے درمیان طلاق کا خطرہ ہے۔ میسی کا انٹونیلا کے ساتھ بچپن سے ہی تعلق رہا ہے اور ان کے تین بچے ہیں جس کی وجہ سے وہ کھیلوں کی دنیا کے کامیاب ترین جوڑوں میں سے ایک ہیں لیکن واسکیز کی جانب سے سامنے آنے والی معلومات اس کے برعکس ہیں۔ یہ بھی پڑھیں https://sunonews.tv/29/11/2023/sports/56898/ وازکیز نے “امریکہ ٹی وی” چینل پر “انٹروسوس” پروگرام میں اپنے بیانات میں کہا کہ میسی اور ان کی اہلیہ انٹونیلا ایک پتلی رسی پر زندگی گزار رہے ہیں۔ صحافی واسکیز نے اس استعارے سے بتایا کہ دونوں کے تعلقات بحران کا شکار ہیں۔ صحافی نے مزید کہا کہ میسی اور انٹونیلا کا گزشتہ چند دنوں سے ایک دوسرے سے زیادہ رابطہ نہیں ہے۔ امید ہے کہ آنے والے ہفتے شادی کی قسمت میں فیصلہ کن ثابت ہوں گے۔ واسکیز نے یہ بھی بتایا کہ یہ کوئی پہلا بحران نہیں ہے جس سے یہ جوڑا گز رہا ہے۔ وہ دونوں اس سے قبل 2018 میں بھی ایسے ہی بحران سے گزرے تھے۔ تاہم اس مرتبہ بحران اس قدر شدید ہے کہ ان کی شادی پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage