ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری
Image

کراچی :(سنونیوز)ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں کمی کا سلسلہ تیسرے ہفتے بھی جاری ، بینکوں میں امپورٹرز کی طرف سے ڈالر کی ڈیمانڈ بڑھنے سے زرمبادلہ ذخائر مزید دباؤ کا شکار ہو گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق سب سے بڑی 9 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کی کمی بینکوں کے زرمبادلہ میں آئی، ایک ہفتے میں بینکوں کے ذخائر کا حجم 5 ارب 6 کروڑ 88 لاکھ ڈالر پر آ گیا۔

اس ہفتے سرکاری زرمبادلہ کروڑ 36 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد ساڑھے سات ارب ڈالر پر پہنچ گئے۔ملک کے مجموعی زرمبادلہ کی مالیت اب 12 ارب 57 کروڑ 66 لاکھ ڈالر رہ گئی ہے۔

درآمدی بل میں اضافے کے باعث زرمبادلہ میں تیزی سے کمی آ رہی ہے۔ اکتوبر میں پاکستان کو بیرونی تجارت میں 7 ارب ڈالر کا خسارہ ہوا ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage