مشاورتی اجلاس: بارہ ربیع الاول کے فورا بعد سڑکوں پر نکلنے کے لیے اتفاق

10/2/2022 9:13
اسلام آباد ؛ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بارہ ربیع الاول کے فورا بعد کارکنوں کو سڑکوں پر نکالنے کےخواہاں،۔ تحریک انصاف کی سینیئر قیادت کے ہمراہ مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
اجلاس کے دوران پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے اسرار کیا گیا کہ لانگ مارچ کی تیاریاں مکمل ہیں تو اعلان کریں ، کارکن کال کا انتظار کررہے ہیں ۔ اجلاس میں علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ خان صاحب! اعلان کریں آئندہ دو روز میں ، کارکن تیار ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے مشاورتی اجلاس میں یہ بات سامنے آئی کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ بارہ ربیع الاول کے فورا بعد کارکنوں کو سڑکوں پر لایا جائے ۔ عمران خان نے کہا بارہ ربیع الاول کو مسلمان حضورِ پاک کی ولادت کا جشن جوش و جذبے سے مناتے ہیں ، ، خواہش ہے کہ بارہ ربیع الاول کے فوراً بعد کارکنوں کو اسلام آباد بلایا جائے ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں بارہ ربیع الاول کے بعد تحریک شروع کرنے پر اتفاق ۔ اجلاس کے دوران یہ بھی تجویز کیا گیا کہ عمران خان کی ممکنہ گرفتاری یا حالات کی خرابی کے پیش نظر بارہ ربیع الاول سے پہلے لانگ مارچ شروع کیا جا سکتا ہے ۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ کارکن بارہ ربیع الاول تک پر امن رہیں، اجلاس میں بارہ ربیع الاول کے فورا بعد سڑکوں پر نکلنے کے لیے اتفاق کیا گیا۔ عمران خان نے سینئر قیادت کو ہدات کی کہ لانگ مارچ کی تیاریوں کو مزید تیز کیا جائے گا۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage