پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار روپے بڑھ گئی
Image

کراچی: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قدر میں 8 امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 1975 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

ملتان، فیصل آباد،گوجرانوالا، سکھر، حیدر آباد، کوئٹہ، پشاور، اسلا م آباد، کراچی اور لاہو ر کی صرافہ مارکیٹوں میں  عالمی مارکیٹ میںقیمتیں کم ہونے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت میں چار ہزار روپے اضافہ دیکھا گیا، قیمت بڑھنے کے بعد سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 33 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 5400 روپے کی بڑی کمی دیکھی گئی تھی اور قدر 229000 روپے ہو گئی تھی۔

دوسری جانب دس گرام سونے کی قدر میں 3429 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمت 199760 روپے ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا اور نئی قیمتیں بالترتیب 2750 روپے اور 2357 روپے ہو گئی ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage