لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی لوک گیتوں کو زندگی مہیا کرنے والے غزل اور لوک گلوکار شوکت علی کو مداحوں سے بچھڑے 3 سال گزر گئے۔
دنیائے موسیقی خاص طور پر لوک موسیقی کا ایک بڑا نام شوکت علی 3 مئی 1944 میں ضلع منڈی بہاؤالدین کے علاقے ملکوال میں پیدا ہوئے، ان کا موسیقی کا سفر 5 دہائیوں پر مشتمل ہے انہوں نے کئی فلموں کیلئے گیت گا کر عالمگیر شہرت حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں:
https://sunonews.tv/01/04/2024/entertainment/75184/پاکستانی گلوکار شوکت علی پہلی مرتبہ 1960 کی دہائی میں شہرت کی بلندیوں پر اس وقت پہنچے جب انہوں نے فلم ’تیس مار خان‘ کے گانوں کیلئے اپنی آواز دی۔
شوکت علی نے 1965 اور 1971 میں انڈیا اور پاکستان کے درمیان ہونے والی جنگوں کے دوران ملی نغمے بھی گائے، ''جاگ اٹھا ہے سارا وطن'' شوکت علی کا گایا ہوا نغمہ ہے جس کو آج بھی سن کر جوش و ولولہ پیدا ہوجاتا ہے۔
لوک گلوکار شوکت علی نے موسیقی کی تقریباً تمام تر اصناف میں اپنی آواز کو کامیابی سے آزمایا، ان کے گائے ’چھلے‘ کو تو خاصا پسند کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
https://sunonews.tv/30/03/2024/entertainment/74998/شوکت علی نے اردو زبان میں بھی کافی فلموں کیلئے گانے اور غزلیں وغیرہ گائیں لیکن انہیں زیادہ شہرت پنجابی کے صوفی کلام کی وجہ سے ملی تھی۔
لوک گلوکار شوکت علی کو حکومت کی طرف سے صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سمیت متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا، اپنے وقت کے عظیم گلوکار شوکت علی 2 اپریل 2021 کو اس دار فانی سے رخصت ہوگئے۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage