کرکٹ ورلڈکپ:ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑدیا
Image

ممبئی:(ویب ڈیسک )سری لنکا کو آج بھارت کے ہاتھوں دوسرے بڑے مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد بھارت سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگیا جبکہ ویرات کوہلی نے اس میچ میں گریٹ سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑتے ہوئے اپنا نام دنیائے کرکٹ کی تاریخ میں درج کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی رواں سال آٹھویں مرتبہ ایک سال میں ایک ہزار رنز سکور کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں، ان سے قبل سچن ٹینڈولکر نے سات مرتبہ ایک سال میں ایک ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کر رکھا تھا۔

ویرات کوہلی نے ایک سال میں ایک ہزار رنز کرنے کا یہ کارنامہ سات مرتبہ انجام دیا جو کہ انہوں نے سال 2011، 2012، 2013، 2014، 2017، 2018، 2019 میں کیا، انہوں نے سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران ایک ہزار رنز مکمل کرتے ہوئے آٹھویں مرتبہ یہ ریکارڈ قائم کر دیا  ۔ان سے قبل سچن ٹینڈولکر 1994، 1996، 1997، 1998، 2000، 2003 اور 2007 میں یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء میں بھارت نے سری لنکا کو 302 رنز سے شکست دے دی،358 رنز کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 19ویں اوور میں 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی،محمد شامی 5 وکٹیں لے کر نمایاں رہے۔

سری لنکن اوپنر پتھم نسانکا ، کرونارتنے اور سماراویکرما 0 رنز پر پویلین لوٹ گئے جبکہ کپتان کشال مینڈس 1 رنز بناکر محمد سراج کی گیند پر بولڈ ہوئے۔سری لنکا کے 6 بلے باز ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکے،سی لنکا کی جانب سے راجنتھا نے سب سے زیادہ 14 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 5،محمد سراج نے 3 جبکہ جسپریت بمراہ اور جڈیجا کے حصے میں 1 1 وکٹ آئی۔بھارت سری لنکا کو ہرانے کے بعد سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔یہ بھارت کی ایونٹ میں مسلسل ساتویں فتح ہے۔

بھارت کی جانب سے اننگز کا شاندار آغاز ہوا،کپتان روہت شرما 4 رنز پر بولڈ ہوئے جس کے بعد شبمن گل اور ویراٹ کوہلی نے اننگز کو بہترین طریقے سے آگے بڑھایا۔شبمن گل 92 رنز جبکہ ویرات کوہلی 88 رنز پر کیچ آئوٹ ہوئے۔

مڈل آرڈر میں شریاس ائیر کی جانب سے مزاحمت کا مظاہرہ کیا گیا انہوں نے ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے 82 رنز بنائے جس میں 3 چوکے اور 6 چھکے شامل ہے۔

سری لنکا کی جانب سے مدوشاناکا نے 5 وکٹیں حاصل کی جبکہ دشمانتھا چمیرا کے حصے میں 1 وکٹ آئی۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage