سونے کی قیمت میں بڑی کمی
Image
کراچی: (سنو نیوز) ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے، فی تولہ سونا 500 روپے کمی سے 2 لاکھ 20 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق 24 قیراط سونے کے قیمت 2 لاکھ 20 ہزار 500 روپے ریکارڈ کی جا رہی ہے جبکہ 22 قیراط سونے کے نرخ 1 لاکھ 99 ہزار 833 روپے ہوگئے۔ اس کے علاوہ 10 گرام کے 24 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 89 ہزار43 روپے جبکہ 22 قیراط کی قیمت 1 لاکھ 71 ہزار 325 روپے ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں 4 ڈالر کمی سے فی اونس سونا 2060 ڈالر فی اونس ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں https://sunonews.tv/01/12/2023/latest/57183/ دوسری جانب نگران وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔ وزارت خزانہ نے اعلامیہ جاری کیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ یا کمی نہیں کی گئی، البتہ ڈیزل، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 281 روپے 34 پیسے پر برقرار رہے گی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 4 روپے 52 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ کمی کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بالترتیب 289 روپے 71 پیسے، 201 روپے 16 پیسے اور 175 روپے 93 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی ان قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے 15 روز کے لیے ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں https://sunonews.tv/01/12/2023/latest/57193/ یاد رہے کچھ روز قبل سعودی عرب نے پاکستان کے تین ارب ڈالر کے قرض میں ایک سال کی توسیع کی تھی۔ اسٹیٹ بینک نے کہا کہ برادر اسلامی ملک سعودی عرب نے دو ہزار اکیس میں تین ارب ڈالر ڈپازٹس کی صورت میں فراہم کئے تھے جو ایک سال کے لئے تھے۔ گذشتہ سال دو ہزار بائیس میں بھی ایک سال کی توسیع کی گئی تھی اور اب یہ دوسری بار ایک سال کی توسیع کی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان نے اب تین ارب ڈالر دسمبر دو ہزار پچیس میں واپس کرنے ہیں۔ سعودی عرب کے تین ارب ڈالر سے پاکستان کے زرمبادلہ میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور ملکی معیشت کی بحالی میں سعودی عرب کے تین ارب ڈالر سے بہت مدد ملی ہے۔ واضح رہے نگران وفاقی کابینہ نے پاکستان میں کویت کی جانب سے سات منصوبوں میں دس ارب ڈالر سرمایہ کاری کی بھی منظوری دی۔ وفاقی کابینہ نے پاکستان اور کویت کے مابین سرمایہ کاری کیلئے 7 مفاہمتی یادداشتوں کی منظوری دی جن پر وزیر اعظم کے دورہ کویت کے دوران دستخط کئے جائیں گے۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کوششوں کے نتیجہ میں کویت پاکستان میں مختلف شعبوں کے ان 7 منصوبوں پر 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ کابینہ نے پاکستان اور کویت کے مابین سرمایہ کاری کیلئے 7 مفاہمتی یادداشتوں کی منظوری دی جن پر وزیر اعظم کے دورہ کویت کے دوران دستخط کئے جائیں گے۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کوششوں کے نتیجے میں کویت پاکستان میں مختلف شعبوں کے 7 منصوبوں میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کرے گا۔ ان منصوبوں میں آبی ذخائر کی توسیع، کان کنی کی سہولیات، ساحلی علاقوں کیلئے تمر کے جنگلات کی حفاظت اور توسیع، آئی ٹی کے شعبے اور تحفظ خوراک کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے منصوبے شامل ہیں۔ وزیرِاعظم اور وفاقی کابینہ نے خصوصی سرمایہ کاری کونسل اور متعلقہ وزارتوں کی اس حوالے سے کوششوں کی تعریف کی۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ وفاقی سطح پر دستخط ہونے والی ان مفاہمتی یادداشتوں میں صوبوں کے ساتھ تعاون یقینی بنایا جائے تاکہ ان منصوبوں کی تکمیل جلد اور شفاف طریقے سے ہو سکے۔ وفاقی کابینہ نے 14 نومبر 2023 کو منعقد ہونے والے کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی امور (سی سی ایل سی) کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کی۔ وفاقی کابینہ نے 15 نومبر 2023 کو منعقد ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کی بھی توثیق کی۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage