آشیانہ ریفرنس: شہباز شریف کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
11/1/2023 9:21
لاہور: (سنو نیوز) لاہور کی احتساب عدالت نے آشیانہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر ملزموں کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو 7 نومبر کو سنایا جائے گا۔
احتساب عدالت کے جج ملک علی ذوالقرنین اعوان نے شہباز شریف اور دیگر ملزموں کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ گزشتہ سماعت پر شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے دلائل مکمل کر لیے تھے اور کہا تھا کہ شہباز
شریف کے خلاف نیب کیس سیاسی انتقام کیلئے بنایا گیا تھا، ان کےمؤکل کیخلاف ایک بھی الزام ثابت نہیں ہو سکا۔
نیب کے وکیل نے دلائل دیے کہ نیب کے پاس موجود ریکارڈ کے مطابق ملزموں پر جرم ثابت ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد آشیانہ ریفرنس میں ملزموں کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
ضرور پڑھیں
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage