پاکستان تھیٹر فیسٹیول میں آج 3 شوز پیش کیے جائیں گے

10/1/2023 6:13
کراچی:(ویب ڈیسک) پاکستان کے شہر کراچی کے آرٹس کونسل میں پاکستان تھیٹر فیسٹیول کا آج 24 واں روز ہے، آرٹس کونسل کراچی میں جاری پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے حوالے سے آج 3 شوز پیش کیے جائیں گے۔
پہلا تھیٹر ڈرامہ ’کوئی تیاری نہیں‘ شام 5 بجے پیش کیا جائیگا اسکے ہدایت کار منیب الرحمٰن ہیں،پاکستان تھیٹر فیسٹیول میں آج دوسرا ڈرامہ ’اختیار‘ اور ’انار کلی سے آگے‘ تھیٹر پلے پیش کیا جائے گا۔
جبکہ تھیٹر ڈرامہ ’فریب‘ شام 7 بجے پیش کیا جائے گا، ’فریب‘ کا موضوع دھوکے کی کہانی پر مبنی ہے۔
پاکستان تھیٹر فیسٹیول میں تیسرا ڈرامہ آج رات 9 بجے پیش کیا جائیگا جبکہ تیسرے تھیٹر ڈرامے کا عنوان ’شام بھی تھی دھواں دھواں‘ ہے، یہ ایک رومانوی تھیٹر پلے ہے۔
’شام بھی تھی دھواں دھواں‘ بنگالی تھیٹر پلے سے ماخوذ کیا گیا ہے، جو اردو زبان میں پیش کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ آرٹس کونسل کراچی میں پاکستان تھیٹر فیسٹیول رواں ماہ 8 ستمبر کو شروع ہوا تھا جس کا اختتام 8 اکتوبر 2023کو ہو گا۔
واضح رہے کہ شہر قائد میں اردو زبان کے سب سے بڑے ادبی میلے ’’عالمی اردو کانفرنس‘‘ کے پندرھویں سیزن کا بھی کچھ ماہ قبل رنگا رنگ افتتاح کیا گیا تھا ۔
کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آرٹس کونسل آف کراچی اس وقت پاکستان میں کلچر کا سب سے بڑا مرکز بن چکا ہے، کلچرل کے جتنے پروگرام اور کام سندھ میں ہوتے ہیں کسی اور صوبے میں نہیں ہوتے، عالمی اردو کانفرنس میں دنیا بھر سے اردو زبان کے عالم آتے ہیں اس سے بھی ثقافتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوتا ہے۔
اس کانفرنس میں انور مقصود نے کہا کہ احمد شاہ کافی عرصے سے اس عمارت میں ہیں میں نے ان سے کہا کہ اب چھڑی کسی اور کے ہاتھ میں دے دیں تو انہوں نے کہا کہ آپ کسی کو نامزد کریں میں اس کے حوالے کردیتا ہوں مگر میں کسی کو نامزد نہیں کر سکا۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage