ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی مدت میں توسیع

10/1/2023 4:58
لاہور:(سنو نیوز) ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن داخل کروانے کی مدت میں توسیع کردی، انکم ٹیکس گوشوارے فائل کرنے کی مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
جس کے مطابق اب 31 اکتوبر تک انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرائی جا سکے گی، انکم ٹیکس تشخیصی ریٹرن داخل کرانے کی آخری تاریخ اب 31 اکتوبر ہے۔
دوسری جانب ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے ٹرانزٹ کارگو کی ٹریکنگ اور مانیٹرنگ کیلئے نئے لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
افغان ٹرانزٹ کارگو کے علاؤہ وسط ایشیائی ریاستوں کے کارگو کی ٹریکنگ اور مانیٹرنگ کی جائیگی ، ٹرانزٹ ٹریفک بڑھنے کے باعث ٹریکنگ اور مانیٹرنگ کیلئے مزید لائسنس دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ نئے لائسنس کیلئے شرائط میں نرمی کر دی گئی، ٹریکنگ اور مانیٹرنگ کمپنیوں کے سالانہ ٹرن اوور کو کم کر کے 17.5 کروڑ روپے کر دیا گیا، پہلے سالانہ ٹرن اوور 35 کروڑ روپے تھا۔
سخت شرائط کے باعث گزشتہ دس سال سے صرف ایک کمپنی کے لائسنس ہے، پاکستان نے لائسنس کیلئے آخری بولی 2020 میں منعقد کی تھی ،اس بولی میں پانچ کمپنیوں نے شرکت کی اور صرف ایک کمپنی کو لائسنس دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر نے ٹرانزٹ ٹریڈ کے کارگو کی ٹریکنگ اور مانیٹرنگ کیلئے نئے قوانین جاری کر دیئے، ایس آر او 996 (I) 2023 جاری کر دیا گیا ایس آر او 413 (I) 2012 میں ترمیم کر دی گئی۔
ملک میں کسی بھی پورٹ سے داخل ہونے والے کارگوز کا کی اخراج تک ٹریکنگ اور مانیٹرنگ کی جائے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق افغانستان کو پیٹرولیم اور لبریکنٹس والے آئل ٹینکرز کی بھی ٹریکنگ اور مانیٹرنگ کی جائے گی، ایکسپورٹ پروسیسنگ زون سے خصوصی اقتصادی زونز یا فری زونز کیلئے اسکا اطلاق ہو گا۔
ضرور پڑھیں

5 جی 6 جی کا دور ختم، چین نے 10 جی انٹرنیٹ لانچ کردیا
April, 24 2025

مقبوضہ کشمیر: سیاحوں پر حملہ، بھارتی میڈیا کا حسب روایت پاکستان مخالف پراپیگنڈا
April, 22 2025

غزہ کے مظلوموں کی پکار: کیا برصغیر کا مسلمان جاگے گا؟
April, 22 2025

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
April, 18 2025
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage