ٹھوکرنیازبیگ سرکل کے پٹواریوں کا 500کروڑ کااسکینڈل بے نقاب
Image

لاہور:(سنوانویسٹی گیشن سیل )پرائیویٹ منشیوں کے ذریعے لاہور کے نیاز بیگ سرکل کے پٹواریوں کا 500 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا میگا سکینڈل سامنے آگیا۔لاہور کے پٹوار خانوں میں پرائیویٹ منشیوں کی مداخلت نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا ۔سرکاری رقبوں اور شہریوں کی جائیدادوں کا ریکارڈ غیر محفوظ ہوگیا ہے۔

تحصیل سٹی کے پٹوار سرکل نیاز بیگ میں رقبوں کے ریکارڈ میں ہونے والے بڑے فراڈ کی دستاویزات سنو انویسٹی گیشن سیل نے حاصل کرلی ہیں۔ دستاویزات کے مطابق پٹوار سرکل نیاز بیگ میں پٹواریوں اور پرائیویٹ منشیوں نے ملی بھگت کرکے 50 سے زائد خارج شدہ انتقالات کی بوگس جلد تیار کرکے ریونیو ریکارڈ کا حصہ بنادیا ہے۔مجموعی طور پر 500 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 250 کنال رقبہ کے بوگس انتقالات کی دستاویزات تیارکرکے میگا فراڈ کیاگیا۔

جوہر ٹاون،ایچیسن سوسائٹی،رسول پارک،ایکسپوایونیوسوسائٹی،رانا ٹاون،مرغزار کالونی،علی ٹاون میں موجود رقبہ کے بوگس انتقالات کی دستاویزات تیارکی گئیں۔اسی طرح پی آئی اے سوسائٹی ،احباب سوسائٹی،احمد ہاوسنگ سکیم،کنال ویو،سرشار ٹاون ،اعظم گارڈن میں واقع بیش قیمت رقبے کا جعلی ریکارڈ تیارکیاگیا ۔

ابتدائی تحقیقات میں موضع نیاز بیگ کے پٹواری خادم حسین،نائب آفس قانونگو خاور عزیز چیمہ،منشی محمد اشراف، محمدعدنان اور منشی عرفان جعلسازی کے سکینڈل میں ملوث نکلےہیں۔انتقال نمبر 56980 تا 57029 کےبوگس صفحات پرائیویٹ منشی اشراف اور منشی عدنان کی معاونت سے تیار ہوئے۔

قانونگو آفس میں تعینات پٹواری خاور عزیز چیمہ اور منشی عرفان نے جعلی انتقالات کے بوگس پرت سرکار انتقالات مرتب کرکے ریکارڈ میں رکھوادیئے تھے-ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لاہور نے کمشنر لاہور ڈویژن،ڈی جی ایل ڈی اے اور سیکرٹری کواپریٹیو کو فراڈ اور جعلسازی کی تفصیلات بھجوادی ہیں۔

اے ڈی سی آر لاہور نے جعلسازی میں ملوث پٹواریوں اور مفاد کنندگان کےخلاف کارروائی کیلئے ڈی جی اینٹی کرپشن کو ریفرنس بھی بھجوادیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے واضع احکامات کے باوجود پٹوارخانوں سے پرائیویٹ منشیوں کا عمل دخل تاحال ختم نہیں ہوسکا ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage