آصف زرداری سیاسی محاذ پر سرگرم، لاہور میں آج مصروف دن گزاریں گے
6/1/2023 10:45
لاہور: (سنو نیوز) آصف علی زرداری سیاسی محاذ پر سرگرم ہوگئے۔سابق صدر لاہور میں آج بھی مصروف دن گزاریں گے۔
آصف زرداری آج پیپلزپارٹی وسطی پنجاب اور لاہور کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔سابق صدرنے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید،جنرل سیکرٹری وسطی پنجاب سید حسن مرتضی اور انفارمیشن سیکرٹری شہزاد سعید چیمہ کو بلاول ہاؤس بلا لیا۔ بلاول ہاؤس میں وسطی پنجاب سے مختلف رہنماؤں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری آج شام بلاول ہاؤس میں پارٹی میں شامل ہونے والے سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔پی ٹی آئی سے پیپلزپارٹی میں شامل کرنے والوں کا بیک گراؤنڈ دیکھ کر شمولیت کا فیصلہ کیا جارہا ہے۔پیپلز پارٹی آصف علی زرداری آج آئندہ انتخابات کے حوالے سے پنجاب قیادت سے مشاورت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کی چودھری شجاعت حسین اور دیگر رہنماوں سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔سابق صدر لاہور میں مزید دو روز قیام کریں گے۔
ضرور پڑھیں
گرین لینڈ میں کون سا خزانہ چھپا ہوا ، جس پر ٹرمپ کی نظر ہے؟
January, 14 2025
تاریخ کے 50 عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری، ایک پاکستانی بھی شامل
January, 12 2025
ٹیکنالوجی کا شاہکار، بجلی کے بغیر چلنے والا ٹی وی ایجاد
January, 12 2025
اوورسیز پاکستانی کی شادی میں خصوصی کنٹینر کا اہتمام، نوٹوں کی برسات
January, 12 2025
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage