عامر کی وفات سے قبل انکی مدد کرنیکی بہت کوشش کی: فیصل قریشی
Image
کراچی:(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار اور میزبان فیصل قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے مرحوم عامر لیاقت کے انتقال سے 2 روز قبل ان سے بات کرنے اور سمجھانے کی کوشش کی تھی مگر وہ اس کوشش میں ناکام رہے۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وائرل ایک ویڈیو میں اداکار فیصل قریشی کو اداکارہ صرحا اصغر سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا گیا جس پر اداکار عامر لیاقت سے ہونے والی بات چیت کو یاد کرتے ہوئے افسُردہ ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف لوگ ڈاکٹر عامر لیاقت کی حقیقت کے بارے میں باتیں کر رہے ہیں لیکن کسی کو بھی کسی کے بارے میں جانے بغیربات نہیں کرنی چاہیئے۔
فیصل قریشی نے ایک رمضان ٹرانسمیشن کے دوران مرحوم عامر لیاقت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے انتقال سے صرف 2 دن قبل انکی عامر لیاقت سے انتہائی مایوس کُن بات چیت ہوئی تھی، فیصل قریشی نے بتایا کہ عامر کی کچھ ویڈیوز وائرل ہونے پر انکوسمجھایا مگر وہ نہیں مانے اور ملنے سے بھی منع کر دیا۔ فیصل قریشی نے مزید بتایا کہ عامر نے انتقال سے قبل اچانک فون کیا اور کہا کہ میں نہیں رہوں گا میں جا رہا ہوں جس پر ہم سب پریشان ہوگئے اور انہیں بہت سمجھایا کہ ایسی باتیں نہ کریں، مفتی صاحب نے بھی انکو کہا کہ عامر ایسی مایوسی کی باتیں نہ کرو مگر عامر مسلسل کہتا رہا کہ میں یقین کیساتھ کہہ رہا ہوں کہ اب نہیں رُک سکوں گا۔ فیصل قریشی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عامر لیاقت سے ملنے اور انہیں گھر سے باہر نکالنے کی کوشش کی تاکہ ساتھ بیٹھیں سکیں اور ان سے کچھ باتیں کریں مگر ملاقات نہیں ہو سکی اور اگلے دن ان کے انتقال کی خبر آگئی۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage