کیا نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
Image

اسلام آباد:(ویب ڈیسک )نئے سال کے دوسرے مہینے میں مقبول ترین گاڑیاں ساز کمپنی کیا نے اپنے دو ماڈلز کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔

لکی موٹرز کی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن کے مطابق کیا نے پیکانٹو کے بیس ماڈل کی قیمت میں ڈھائی لاکھ روپے کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 3,350,000.سے بڑھ کر 36000،00 تک جاپہنچی ہے ۔

پیکانٹو کے علاوہ کیا نے پاکستانیوں کی پسندیدہ اسپورٹیج کے ایلفا ماڈل کو بھی ڈھائی لاکھ روپے مہنگا کردیا ہے جس کے بعد یہ ماڈل 7,300,000.سے 7,550,000 تک جاپہنچا ہے ۔کیا نے اس کے علاوہ باقی ماڈلز کی قیمت میں اضافہ یا کمی نہیں کی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اعلان میں قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کے پیچھے کوئی واضح وجہ نہیں بتائی گئی۔

کیا کمپنی کی جانب سے اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صارفین کو نئی گاڑیوں کی خریداری میں پہلے ہی چیلنجز کا سامنا ہے، کیانے حال ہی میں 29 فروری 2024 تک Sportage کی تمام اقسام پر ایک محدود مدت کی کیش بیک آفر متعارف کرائی تھی۔

LMC نے نوٹیفکیشن میں واضح کیا کہ 1 فروری 2024 کے بعد ان کے سسٹم میں بک کیے گئے تمام نئے کسٹمر آرڈرز نظرثانی شدہ ایکس فیکٹری قیمت کے ساتھ مشروط ہوں گے، جس سے ممکنہ خریداروں میں تشویش پیدا ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/14/11/2023/latest/54151/

گذشتہ سال کے آخر میں انڈس موٹرز نے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔ کمپنی کی جانب سے اپنی گاڑی کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی کی گئی ۔ تفصیل کے مطابق انڈس موٹرز نے مختلف ماڈلز کی گاڑیوں پر 1 لاکھ سے 13 لاکھ تک کی کمی کی۔ یارس کی 1.3 کی قیمت میں 1 لاکھ کمی سے 43 لاکھ 99 ہزار روپے کی جبکہ یارس آٹو میٹک بھی 1لاکھ کمی سے 46 لاکھ 89 ہزار کی ہو چکی ۔ اس کے علاوہ کورولا 1.6 مینول کی قیمت 2 لاکھ کمی سے 59 لاکھ 69 ہزار روپے کی کمی کی گئی جبکہ الٹس گرینڈی کی قیمت میں 2 لاکھ 30 ہزار روپے کمی سے 71 لاکھ 89 ہزار روپے ہوگئی ۔

انڈس موٹرز کی جانب سے ٹویوٹا ریوو کی قیمت میں 7 لاکھ 90 ہزار تک کمی کی گئی۔ اس کمی کے بعد ٹویوٹا ریوو روکو کی قیمت 1 کروڑ 44 لاکھ 19 ہزار روپے ہوگئی ۔

کمپنی ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈس موٹرز نے سب سے زیادہ کمی فورچیونر کی قیمت 13 لاکھ 10 ہزار تک کی ہے۔ اب فورچیونر جی پیٹرول کی نئی قیمت 1 کروڑ 44 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی اور اسی قیمت میں صارفین کو دستیاب ہوگی۔

دوسری جانب ڈالر کی قیمت کم ہونے کے باوجود بائیکس کی قیمتوں میں کمی نہیں آسکی ہے۔ ہونڈا اور سوزوکی کمپنیوں نے امریکی کرنسی ڈالر کی قدر گرنے کے باوجود اپنی پراڈکٹس کی قیمتیں کم نہیں کی ہیں۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage