پولیس یونیفارم میں وارداتیں کرنے والا “گینگ آف فور”متحرک
11/1/2023 17:42
لاہور:(سنونیوز)خبردار!! لاہور میں پولیس یونیفارم میں وارداتیں کرنے والا "گینگ آف فور"متحرک ہوگیا،گینگ آف فور چار دنوں میں چار وارداتوں کے دوران آٹھ کروڑ سے زائد لوٹ لیے۔
سنونیوز کے مطابق چاروں پولیس اہلکارکیش کی منتقلی کرنےوالےتاجروں کی ریکی کرتے ہیں اور پھرتلاشی کے بہانے روکتے اورگن پوائنٹ پرکیش اورگاڑی لوٹ لیتےہیں۔پولیس کے روپ میں وارداتیں کرنےوالےاہلکار پولیس کےماہرکھوجیوں کےلیے بڑا چیلنج بن گئےہیں۔
گینگ آف فور کے خلاف کےخلاف گارڈن ٹاون، اچھرہ اورمسلم ٹاون میں مقدمات درج ہیں تاہم پولیس کی جانب سے ابھی تک کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage