حماس نے غزہ میں اپنی حکومت ختم کرنے کا اعلان کر دیا
ٹیکنوکریٹک کمیٹی ٹرمپ کے بورڈ آف پیس کی حمایت پر بنائی گئی تھی/ فائل فوٹو
Updated 16 گھنٹے قبل | Published July, 6 2026 |
غزہ (سنو نیوز) حماس نے غزہ میں اپنی حکومت ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کا انتظام فلسطینی ٹیکنوکریٹک کمیٹی کے حوالے کیا جائے گا۔
ترجمان حماس کا کہنا ہے کہ اقدام سے فلسطینی ٹیکنوکریٹک کمیٹی کیلئے سول انتظام سنبھالنے کی راہ ہموار ہوگی، جنگ بندی کے بعد غزہ کے انتظامی ڈھانچے کا حصہ بننے کی خواہش نہیں، حماس نے اپنا کام مکمل کر دیا، ثالث معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائیں، گیند ثالثی کرنے والے ممالک کے کورٹ میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، ریسکیو آپریشن شروع
یاد رہے ٹیکنوکریٹک کمیٹی ٹرمپ کے بورڈ آف پیس کی حمایت پر بنائی گئی تھی، حماس 20 سال سے غزہ کا انتظام سنبھالے ہوئے ہے۔