سمندر کے ساحل پر سیبوں کا سیلاب آگیا
اس غیر معمولی واقعے نے نہ صرف مقامی افراد کو حیران کر دیا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی اس کی تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگلی گھوڑوں کے تحفظ کیلئے کام کرنے والی تنظیم کورولا وائلڈ ہارس فنڈ کو منگل کے روز اطلاع ملی کہ ساحل پر جگہ جگہ بڑی تعداد میں سیب بکھرے ہوئے ہیں۔
اطلاع ملنے پر تنظیم کے اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے تو معلوم ہوا کہ یہ سیب کسی شخص نے ساحل پر نہیں پھینکے بلکہ وہ سمندر کی لہروں کے ساتھ بہہ کر کنارے تک پہنچ رہے تھے۔
تنظیم حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی اندازے کے مطابق یہ سیب ممکنہ طور پر سمندر میں سفر کرنے والے کسی کارگو جہاز سے گر گئے تھے۔ پانی میں بہتے ہوئے یہ پھل آخرکار ساحل تک پہنچ گئے، جہاں انہیں دیکھ کر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔
کورولا وائلڈ ہارس فنڈ کے رضاکاروں اور ملازمین نے ساحل سے متعدد تھیلوں میں سیب جمع کیے تاکہ علاقے کی صفائی برقرار رکھی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، ریسکیو آپریشن شروع
بعد ازاں ساحل کی صفائی پر مامور دو افراد کو مزید سیبوں کے ساتھ کچھ سنگترے بھی ملے، جس سے یہ امکان مزید مضبوط ہو گیا کہ پھلوں کی ایک بڑی کھیپ سمندر میں گر گئی تھی۔