معاہدہ قریب، مذاکرات مثبت اندازمیں آگے بڑھ رہے ہیں: ٹرمپ

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے معاہد ے کے قریب ہیں، مذاکرات منظم اورتعمیری اندازمیں آگے بڑھ رہے ہیں۔
فائل فوٹو
Updated | Published May, 24 2026 | Muhammad Bilal
واشنگٹن: (سنو نیوز) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے معاہد ے کے قریب ہیں، مذاکرات منظم اورتعمیری اندازمیں آگے بڑھ رہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کسی قسم کی غلطی کی گنجائش نہیں، ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات زیادہ پیشہ ورانہ اورنتیجہ خیز بنتے جا رہے ہیں، ایران کو سمجھنا ہو گا وہ ایٹمی ہتھیار بنا سکتے ہیں نہ حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک کا تعاون اور حمایت پر شکر گزار ہوں، اگروہ تاریخی ابراہم معاہدوں میں شامل ہوں تو تعاون مزید مؤثر اور مضبوط ہو گا، کون جانتاہے ،شاید ایران کو بھی اس میں شامل ہونا چاہیے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ فریقیں کو وقت لینا چاہیےاوراسے درست طریقے سے انجام دینا چاہیے، ایران کے ساتھ مذاکرات منظم اور تعمیری انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، جب تک معاہدہ طے نہیں پاجاتا ناکہ بندی پوری شدت کے ساتھ برقرار رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: منجمد اثاثوں کی بحالی تک کوئی معاہدہ ممکن نہیں: ایران

امریکی صدر نے کہا کہ میں نے اپنے نمائندوں کو آگاہ کردیاہےکہ کسی معاہدے میں جلدی نہ کریں، ہمارے ملک کی جانب سے بدترین معاہدوں میں سے ایک ایران نیوکلیئر معاہدہ تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر باراک اوبامہ اور ان کی انتظامیہ کے ناتجربہ کا رافراد نے معاہدہ پیش کیا اور نافذ کیا، یہ ایران کے لئے ایٹمی ہتھیار بنانے کی جانب ایک براہ راست راستہ تھا۔