اسرائیل کو ایران کے خلاف جنگ میں 11 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان
ایران کے خلاف حالیہ جنگ نے اسرائیل کو 11 ارب 50 کروڑ ڈالر سے زائد کا مالی نقصان پہنچایا جس نے سرکاری خزانے پر غیر معمولی دباؤ ڈال دیا ہے۔
فائل فوٹو
تل ابیب: (ویب ڈیسک) ایران کے خلاف حالیہ جنگ نے اسرائیل کو 11 ارب 50 کروڑ ڈالر سے زائد کا مالی نقصان پہنچایا جس نے سرکاری خزانے پر غیر معمولی دباؤ ڈال دیا ہے۔

اسرائیلی وزارت خزانہ کے مطابق جنگی اخراجات کا ابتدائی تخمینہ 11 ارب 52 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے، جن میں دفاعی مد میں ہونے والے بھاری اخراجات سرفہرست ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اربوں ڈالر ہتھیاروں، فوجی آپریشنز، پروازوں کے گھنٹوں، ریزرو اہلکاروں کی تعیناتی اور جنگ کے دوران ہونے والے مختلف نقصانات پر خرچ ہوئے۔

ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ صرف ابتدائی تخمینہ ہے، جبکہ اس میں ابھی تعمیرِ نو، تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی اور جنگ کے باعث معیشت کی سست روی سے ہونے والے بڑے نقصانات شامل نہیں کیے گئے، یعنی اصل مالی بوجھ اس سے کہیں زیادہ بڑھ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران سے اسلام آباد میں ملاقات اچھی رہی، بیشتر نکات پر اتفاق ہو گیا، ٹرمپ

اسرائیلی وزارت خزانہ نے دفاعی ضروریات پوری کرنے کے لیے مزید 2.3 ارب ڈالر اضافی مختص کیے ہیں، جس سے واضح ہوتا ہے کہ جنگ کے اثرات اب بھی ختم نہیں ہوئے۔

دوسری جانب جائیداد ٹیکس کے تحت 3.8 سے 4.2 ارب ڈالر تک معاوضے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جو ان شہریوں اور کاروباری اداروں کو دیا جائے گا جو جنگ سے متاثر ہوئے۔

یوں ایران کے خلاف یہ جنگ اسرائیل کے لیے صرف عسکری نہیں بلکہ ایک گہرا معاشی امتحان بھی بن گئی ہے، جس کے اثرات آئندہ بجٹ اور ملکی معیشت پر دیر تک محسوس کیے جا سکتے ہیں۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.85 ▲ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.07 ▼ 0.92
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.96 ▼ 1.52
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.10 ▲ 0.27
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.65 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.02 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 426,216 ▲ 8,278
Gold 22K Per Tola 390,698 ▲ 7,588
Gold 21K Per Tola 372,939 ▲ 7,244
Gold 18K Per Tola 319,662 ▲ 6,209
Silver Per Tola 6,145 ▲ 270
Platinum Per oz (USD) 1,637 ▲ 40.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 327.12 ▲ 6.39
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں