بھارت کا نیا فریب بے نقاب، جھوٹے بیانیے کی کوششیں تیز
India false flag allegations
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) خطے میں بڑھتی سفارتی سرگرمیوں اور پاکستان کی حالیہ کامیابیوں کے بعد بھارت ایک بار پھر دباؤ کا شکار دکھائی دے رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق مبینہ فوجی ناکامی اور سفارتی تنہائی کے بعد بھارتی قیادت کی جانب سے توجہ ہٹانے کیلئے پرانے ہتھکنڈوں کا سہارا لیا جا رہا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ مختلف بھارتی ریاستوں میں انتخابات کے قریب آتے ہی پاکستان مخالف بیانیہ تیزی سے فروغ دیا جا رہا ہے۔

مبصرین کے مطابق یہ حکمت عملی ماضی میں بھی دیکھی جا چکی ہے، جب اندرونی سیاسی دباؤ کو کم کرنے کیلئے بیرونی خطرات کا تاثر پیدا کیا گیا، اس بار بھی اسی طرز پر الزامات اور پروپیگنڈا مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا اور سوشل پلیٹ فارمز پر ایسے بیانات گردش کر رہے ہیں جن کا مقصد عوامی رائے کو متاثر کرنا ہے، مخصوص واقعات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے تاکہ سیاسی فائدہ حاصل کیا جا سکے۔

عالمی برادری اب اس قسم کی حکمت عملی سے بخوبی آگاہ ہے اور ایسے بیانیوں کو زیادہ اہمیت نہیں دی جا رہی، خطے میں پائیدار امن اور استحکام کیلئے ذمہ دارانہ رویہ ضروری ہے، جبکہ الزام تراشی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتی ہے۔

پاکستانی حکام نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔