واقعہ دارالحکومت ڈھاکا سے تقریباً 100 کلومیٹر دور ضلع راجباڑی کے علاقے دولت دیا میں پیش آیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بس اچانک بے قابو ہو کر الٹ گئی اور تقریباً 30 فٹ گہرے دریائے پدما میں جا گری، جس کے باعث بس میں سوار متعدد افراد موقع پر ہی ڈوب گئے, حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں، دو زخمی خواتین اسپتال میں دم توڑ گئیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 24 ہو گئی۔ ریسکیو اہلکار اب تک دریا سے 23 لاشیں نکال چکے ہیں جبکہ دیگر لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے آپریشن تاحال جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:روس کی ایران کو خفیہ مدد؟ حیران کن رپورٹ جاری
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بس بے قابو ہوکر گری، تاہم حادثے کی اصل و جہ جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
حکومت کی جانب سے واقعے کی مکمل تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔