ان کے انتقال کی خبر سعودی پریس ایجنسی کے ذریعے جاری کی گئی، جس میں شاہی دیوان نے اس افسوسناک خبر کی تصدیق کی۔
شاہی دیوان کے مطابق شہزادی نورہ بنت عبدالعزیز کی نماز جنازہ منگل 24 مارچ کو ریاض میں بعد نماز عصر ادا کی جائے گی، نماز جنازہ جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں ہوگی، جہاں شاہی خاندان کے افراد، اعلیٰ حکام اور عوام کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔
شہزادی نورہ بنت عبدالعزیز کا شمار شاہی خاندان کی معزز شخصیات میں ہوتا تھا، اور وہ اپنی سادگی، وقار اور خاندانی روایات کی پاسداری کے حوالے سے جانی جاتی تھیں۔
ان کے انتقال پر سعودی عرب بھر میں افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی شہری ان کیلئے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعائیں کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کولمبیا کا ملٹری طیارہ گر کر تباہ، 80 فوجی ہلاک
سعودی عرب کے مختلف حلقوں کی جانب سے شہزادی کے انتقال کو ایک بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے، مذہبی اور سماجی شخصیات نے بھی تعزیتی پیغامات جاری کرتے ہوئے مرحومہ کی خدمات اور شخصیت کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
شاہی دیوان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مرحومہ کیلئے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کریں، جبکہ اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی جائے۔
| فقہ جعفری | فقہ حنفی | شہر | ||
|---|---|---|---|---|
| افطار | سحر | افطار | سحر | |