کولمبیا کا ملٹری طیارہ گر کر تباہ، 80 فوجی ہلاک
جنوبی کولمبیا میں کولمبین ملٹری کا طیارہ پیرو کی سرحد کے نزدیک ایمزون کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 80 فوجی ہلاک ہو گئے۔
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
بگوٹا: (سنو نیوز) جنوبی کولمبیا میں کولمبین ملٹری کا طیارہ پیرو کی سرحد کے نزدیک ایمزون کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 80 فوجی ہلاک ہو گئے۔

ٹرک میڈیا رپورٹس کے مطابق کولمبین ملٹری طیارے کو حادثہ جنوبی کولمبیا کے صوبہ پوتومایو میں پورٹو لیگویزامو کے قریب پیش آیا جہاں طیارہ ٹیک آف کے کچھ ہی دیر بعد حادثے کا شکار ہو گیا، حادثے کے وقت طیارے میں تقریباً 110 فوجی اہلکار سوار تھے۔

رپورٹس کے مطابق طیارہ ہرکیولس ماڈل کا تھا جو عمومی طور پر فوجیوں کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہوتا ہے، افسوسناک حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں کو فوری طور پر جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے تاکہ امدادی کارروائیاں شروع کی جا سکیں۔

کولمبیا کے وزیر دفاع پیڈرو سانچیز نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طیارہ ٹیک آف کے دوران ایک "افسوسناک حادثے" کا شکار ہوا، جس میں سکیورٹی فورسز کے اہلکار سوار تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ایئرکینیڈا کا مسافر طیارہ فائر ٹرک سے ٹکرا گیا، 2 پائلٹ ہلاک

انہوں نے بتایا کہ ہلاکتوں کی حتمی تعداد ابھی سامنے نہیں آئی، تاہم اس واقعے کو ملک کے لیے انتہائی افسوسناک قرار دیا۔

مقامی میڈیا کی جانب سے جاری تصاویر میں جائے حادثہ سے دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے جبکہ فوجی گاڑیاں اور اہلکار موقع کی جانب بڑھتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ 

سحر و افطار اوقات 23 March 2026, Ramadan
فقہ جعفری فقہ حنفی شہر
افطار سحر افطار سحر
ضرور پڑھیں