امریکی میڈیا کے مطابق حادثہ ایئرپورٹ کے رن وے کے قریب اس وقت پیش آیا جب طیارہ لینڈنگ یا ٹیک آف کی تیاری میں تھا۔ تصادم اس قدر شدید تھا کہ طیارے کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ حادثے کے فوری بعد ایمرجنسی سروسز موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کی تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثے میں طیارے کے دونوں پائلٹس جان کی بازی ہار گئے، جبکہ دیگر عملے اور مسافروں کے حوالے سے تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکیں۔ حکام کی جانب سے واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے ایران کے بعد امریکا کے سب سے بڑے دشمن کا نام بتا دیا
حادثے کے بعد لاگارڈیا ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا، جس کے باعث متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں اور کئی فلائٹس کو متبادل ایئرپورٹس کی جانب موڑ دیا گیا۔ مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایئرپورٹ انتظامیہ نے صورتحال کو معمول پر لانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے۔
ایوی ایشن ماہرین کے مطابق ایسے حادثات عموماً تکنیکی خرابی، انسانی غلطی یا گراؤنڈ کوآرڈینیشن میں کمی کے باعث پیش آتے ہیں۔ حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں گی اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
دوسری جانب ایئرکینیڈا کی جانب سے بھی واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے، جبکہ جاں بحق پائلٹس کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ حفاظتی اقدامات کا ازسرِ نو جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔
| فقہ جعفری | فقہ حنفی | شہر | ||
|---|---|---|---|---|
| افطار | سحر | افطار | سحر | |