جیٹ فیول کی قیمت میں فی لیٹر 46 روپے کا اضافہ
جیٹ فیول
پاکستان میں بھی جیٹ فیول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے/فائل فوٹو
کراچی: (سنو نیوز) ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی نے عالمی فضائی صنعت کے لیے نئے چیلنجز پیدا کر دیے ہیں، جبکہ پاکستان میں بھی جیٹ فیول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں فی لیٹر 46 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد ایئربس اور بوئنگ طیاروں میں استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمت بڑھ کر 388 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یکم مارچ سے اب تک جیٹ فیول کی قیمت میں مجموعی طور پر تقریباً 200 روپے فی لیٹر تک اضافہ ہو چکا ہے، جو ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونیوالے ہائی آکٹین پر لیوی بڑھانے کا فیصلہ

اعداد و شمار کے مطابق یکم مارچ کو جیٹ فیول کی قیمت 188 روپے فی لیٹر تھی، تاہم مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جنگی صورتحال کے باعث سپلائی چین بری طرح متاثر ہوئی، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

ایوی ایشن ماہرین کے مطابق ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان کشیدگی نے تیل کی عالمی منڈی کو غیر مستحکم کر دیا ہے، جس سے نہ صرف جیٹ فیول بلکہ دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر صورتحال برقرار رہی تو فضائی سفر مزید مہنگا ہو سکتا ہے اور ایئرلائنز کو مالی دباؤ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی لاگت کے باعث ایئر لائنز کرایوں میں اضافے پر غور کر رہی ہیں، جبکہ مسافروں پر بھی اس کے براہ راست اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔
 

سحر و افطار اوقات 23 March 2026, Ramadan
فقہ جعفری فقہ حنفی شہر
افطار سحر افطار سحر
ضرور پڑھیں