پاکستان، تركی اور مصر کا امریکا ایران مذاكرات میں اہم کردار
ایران ، امریکا اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ رکوانے کے لیے پاکستان، ترکی اور مصر سرگرم ہیں جو جنگ بندی کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ایران ، امریکا اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ رکوانے کے لیے پاکستان، ترکی اور مصر سرگرم ہیں جو جنگ بندی کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات پاکستان ، ترکیے اور مصر نے کرائے۔

امریکی جریدے کے رپورٹر کے مطابق پاکستان،مصر اور ترکیے نے بالواسطہ مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا، ، تینوں ممالک نے امریکی نمائندے اسٹیووٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سےباری باری بات کی۔

امریکی جریدے ایکزیوس کے رپورٹر کے مطابق پاکستان،مصر اور ترکیے نے امریکا اور ایران کے درمیان پیغامات کا تبادلہ کیا، پاکستان،ترکیہ اور مصر کشیدگی کم کرنےکی کوششیں کر رہے ہیں، تینوں ممالک کے ذریعے ہونے والے مذاکرات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا ایرانی پاور پلانٹس اور توانائی تنصیبات پر حملے روکنے کا حکم

ذرائع کا بتانا ہے کہ بات چیت جنگ کے خاتمے اور تمام حل طلب مسائل کے بارے میں ہے، امید ہے جلد ہی مثبت پیشرفت سامنے آئے گی۔

واضح رہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر جاری ایک پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ کے مکمل خاتمے کے لئے بات چیت ہوئی ہے، بات چیت کا مقصد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کا مکمل خاتمہ ہے۔

اس کو بھی پڑھیں: ٹرمپ کا مذاکرات کا دعویٰ، تہران کا ردعمل بھی آگیا

امریکی صدر نے کہا کہ میں ایران کے پاور پلانٹس اور توانائی کی تنصیبات پر 5 روز کے لئے حملے روکنے کا کہہ رہا ہوں، اس دوران مذاکرات کا عمل جاری رہے گا، یہ فیصلہ جاری بات چیت کی کامیابی سے مشروط ہے اور اگر مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھتے رہے تو مزید پیش رفت کا امکان ہے۔ 

سحر و افطار اوقات 23 March 2026, Ramadan
فقہ جعفری فقہ حنفی شہر
افطار سحر افطار سحر
ضرور پڑھیں