سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا، عید کل ہو گی
سعودی عرب میں شوال المکرم 1447ہجری کا چاند نظر آگیا، مملکت میں عید الفطر کل بروز جمعہ منائی جائے گی۔
فائل فوٹو
ریاض: (سنو نیوز) سعودی عرب میں شوال المکرم 1447ہجری کا چاند نظر آگیا، مملکت میں عید الفطر کل بروز جمعہ منائی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز 29 رمضان المبارک کو مملکت میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا تھا، سپریم کورٹ نے مملکت بھرکی آبزرویٹریوں اور رویت ہلال کمیٹیوں سے موصول ہونے والی تمام رپورٹس کا جائزہ لینےکے بعد باضابطہ اعلان کیا کہ رمضان 1447 ہجری کے مکمل 30 روزے ہوں گے اور عید الفطر 2026 جمعہ 20 مارچ کو منائی جائےگی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور بیشتر عرب ممالک میں 18 فروری کو رمضان کا آغاز ہوا، اگر بدھ کو چاند نظر نہ آیا تو جمعرات کو 30 رمضان اورعید الفطر 20 مارچ کو ہوگی۔

دوسری جانب بنگلادیش اور ملائیشیا میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا، بنگلادیشی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ بنگلادیش میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، ملک میں عیدالفطر 21 مارچ ہفتہ کو ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: ماہ صیام کے آخری ایام، مسجد الحرام میں تہجد کے بعد بارش کے روح پرور مناظر

ادھر ملائیشین میڈیا کا کہنا ہے کہ ملائیشیا میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید 21 مارچ ہفتے کو منائی جائے گی۔

علاوہ ازیں بھارت میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا، بھارتی مسلمان عید الفطر 21 مارچ کو منائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رویت ہلال کمیٹی دہلی نے اعلان کیا ہےکہ بھارت میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، بھارت میں عید الفطر 21 مارچ کو منائی جائے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر لکھنؤ اور حیدرآباد میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا، لکھنؤ اور حیدرآباد میں مسلم علما کونسل کیجانب سے عیدالفطر 21 مارچ کو ہونےکا اعلان کیا گیا ہے۔ 

ضرور پڑھیں